محکمہ خزانہ پنجاب کی طرف سے ترقیاتی فنڈز کے اجراء میں تاخیر، ترقیاتی منصوبے بری طرح متاثر

محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے محکموں کو ترقیاتی فنڈز جاری نہ ہو سکے۔لاہور کے ترقیاتی پیکج بھی جاری نہ کیا گیا۔پنجاب بھر کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے سوا چھ ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا تھا جس میں سے مالی سال کے اختتام کے قریب اس بجٹ سے زیادہ فنڈز کا اجراء ممکن نہیں ہو سکا ہے۔جس سے تمام صوبائی محکموں سے سکیمیں متاثر ہوئی ہیں جس میں ترقیاتی ،شہری اور بلدیاتی ادارے بھی شامل ہیں۔پی اینڈ ڈی بورڈ نے اس صورتحال میں محکمہ خزانہ سے ترقیاتی منصوبوں کے لئے فوری فنڈز جاری کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

جواب دیں

Back to top button