سندھ حکومت کے محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس کے زیر اہتمام پہلی سندھ پنگ گیمز 2025ء Weekشروع ہوگئی، جس کی رنگارنگ افتتاحی تقریب صدیق میمن اسپورٹس۔ اسکاؤٹ ہال کامپلیکس گلشن اقبال کراچی منعقد ہوئی.مہمان خصوصی وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے پہلی سندھ پنک گیمز 2025ء کا افتتاح کیا،افتتاحی تقریب میں سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز عبدالعلیم لاشاری، ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ امداد علی ابڑو،ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر اسماعیل شاہ، فرید احمد، حاجران نواب اور دیگر موجود تھے، 500 سو سے زائد خواتین کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کو سلامی پیش کی.مہمان خصوصی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کھیلوں میں خواتین کا ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے کراچی سمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں سندھ پنک گیمز week شروع کی ہیں،جو کہ 15 فروری تک جاری رہیں گی، یہ لڑکیوں کے لئے ٹیلنٹ کے اظہار کا بہترین موقع ہے، سندھ حکومت نے سندھ پنک گیمز خواتین کے کھیلوں کو فروغ دینے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک اہم اقدام ہے، ان گیمز کے ذریعے خواتین کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے اور قومی سطح پر اپنی پہچان بنانے کا موقع ملے گا، سندھ پنک گیمز میں صوبہ بھر میں 6 ہزار سے زائد خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں، سندھ کی خواتین کھلاڑی مختلف کھیلوں میں پروفیشنل کھلاڑی بن سکتی ہیں، جبکہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی بھی کر سکتی ہیں. سردار محمد بخش مہر کا اسپیشل بچوں کے لئے کھیلوں سے متلعق مزیدکہنا تھا کہ ملک میں پہلی بار سندھ اسپیشل چلڈرن یوتھ کلب بنانے جارہے ہیں،سندھ کے مختلف علاقوں میں قائم کھیلوں کے میدانوں سے قبضے ختم کرانے اور ان کی بہتری کے لئے کام کیا جارہا ہے، سندھ پنک گیمز سے کھیلوں کی ترقی کو بھی فروغ ملے گا،جبکہ سندھ پنک گیمز کراچی کے کورنگی،ملیر، جنوبی، سینٹرل، ایسٹ سمیت لاڑکانہ، سکھر، حیدرآباد، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد ڈویژنوں کے تمام اضلاع میں آغاز کردیا گیا ہے، جس میں ایتھیلیٹکس، ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن، فٹبال، کرکٹ، ہاکی، مارشل آرٹ، ونجھ وٹی، رنگ بال، والی بال، باکسنگ، تھرو بال اور کھو کھو گیمز شامل ہیں.
Read Next
2 دن ago
*حکومت سندھ اور آغا خان یونیوسٹی میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط*
2 دن ago
نئے بلدیاتی قوانین میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے متعلق متعدد اہم تجاویز شامل ہیں،سید ناصر حسین شاہ
3 دن ago
*خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی مینگو ڈپلومیسی فیسٹیول 2026 میں شرکت*
3 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا جدید تین صوبائی ڈیٹا سینٹر کے قیام کا حکم، جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت*
3 دن ago
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس،غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کے لئے 15 روز کی مہلت
Related Articles
وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی کا دورہ، جدید جی ائی ایس ٹیکنالوجی کی باقاعدہ رونمائی
4 دن ago
سید مراد علی شاہ کی امریکی سرمایہ کاروں کو سندھ میں توانائی، ٹیکنالوجی،انفراسٹرکچر اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت
4 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر اور کثیرالقومی کمپنیوں کے نمائندوں کا گول میز اجلاس*
5 دن ago


