وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی اندرونی معاملہ نہیں بلکہ بیرونی سازش کے تحت کروائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ملکی معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، جس کا فائدہ پورے ملک کو ہوگا ۔ یہ بات انہوں نے فرانس کے سفیر نکولس گالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور فرانس کے قونصل جنرل الیگزس شاٹاٹنسکی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سنہ 2022ء کے سیلاب سے متاثرین کی بحالی کے حوالے سے پیش رفت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، جبکہ زراعت کے لیے زرعی زمینوں اور آبپاشی کے نظام کو بحال کیا جا چکا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، تاہم گزشتہ معاشی صورتحال کے باعث ترقیاتی پروگرام متاثر ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، جس کا فائدہ پورے ملک کو ہوگا۔ ملاقات میں زرعی ٹیکس پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئی ایم ایف زراعت پر بھی ٹیکس لگانا چاہتا تھا، لیکن صوبے میں زرعی ٹیکس پہلے سے نافذ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ زرعی ٹیکس 15 فیصد سے بڑھا کر 45 فیصد کر دیا گیا ہے، جو کاشتکاروں پر بڑا بوجھ پڑے گا۔دہشتگردی اور سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی اندرونی معاملہ نہیں بلکہ بیرونی سازش کے تحت کروائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور سکیورٹی ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے، جو سرمایہ کاروں کے لیے بہت مفید ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کے تحت بہت اہم منصوبے بنائے ہیں اور مزید منصوبے جاری ہیں۔ انہوں نے فرانسیسی کمپنیوں کو واٹر ڈیسیلینیشن کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ فرانس کے سفیر نے فرانسیسی کمپنیوں کی سندھ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہنے کہا کہ سندھ حکومت مختلف منصوبوں کی فہرست فرینچسفیر کو فراہم کرے گی، تاکہ فرانسیسی کمپنیوں کو سندھ میں لایا جا سکے۔ فرانسیسی سفیر نے وزیراعلیٰ سندھ کو یو این اوشین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، جو 9 تا 13 جون 2025ء تک فرانس میں منعقد ہو گی۔
Read Next
2 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ سندھ نے مالی سال 2026.27 کا بجٹ پیش کردیا،تنخواہ اورپنشن میں 7 فیصد اضافہ، کم ازم کم اجرت بڑھاکر 43 ہزار مقرر
1 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت محصولات جمع کرنے والے محکموں کا اجلاس*
2 دن ago
گندم ذخیرہ اندوزی کیخلاف سخت کارروائی کا حکم،گندم ذخیرہ کرنے کے طریقہ کار کو ریگولیٹ کیا جائے،وزیراعلیٰ سندھ
2 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ اجلاس*
3 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نو تعمیر شدہ عظیم پورہ فلائی اوور کا افتتاح کر دیا*
Related Articles
*ملیر کے عوام کےلئے خوشخبری، این آئی سی وی ڈی اور حسن سلیمان ہسپتال میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط*
5 دن ago
سکھر سے روہڑی، جدید اور آسان سفری سہولت فراہم کرنے کیلئے جمالو ٹرین کا آزمائشی سفر کامیابی سے مکمل
1 ہفتہ ago



