صوبائی وزیر شفیع جان سے خیبرپختونخوا اسمبلی میں خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر کاشف الدین سید اور پشاور پریس کلب کے صدر ایم ریاض کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وفد نے صوبائی وزیر کو صحافتی اداروں سے صحافیوں کی جبری برطرفیوں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی، بقایا جات اور دیگر مسائل کے حوالے سے جاری ملک گیر احتجاجی تحریک اور میڈیا ورکرز کے مطالبات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا اداروں میں کم تنخواہوں، بقایا جات کی ادائیگی اور ملازمتوں کے عدم تحفظ پر تفصیلی گفتگو کی گئی،صوبائی وزیر شفیع جان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے تمام جائز مطالبات قابل غور ہیں اور صوبائی حکومت اس سلسلے میں سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے روزگار کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔شفیع جان نے کہا کہ اخبارات اور میڈیا اداروں سے وابستہ کارکنوں کو بغیر کسی نوٹس کے برطرف کرنا افسوسناک اقدام ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت نے اخبارات کے واجبات کی ادائیگی کو میڈیا ورکرز کی تنخواہوں اور بقایا جات کی ادائیگی سے مشروط کر دیا ہے۔انہوں نے میڈیا ورکرز کے بقایا جات اور واجب الادا رقوم سے متعلق ڈیٹا مرتب کرنے کیلئے صحافیوں کو اپنی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز بھی دی تاکہ میڈیا اداروں پر واجب الادا رقوم اور ملازمین کی تفصیلات جمع کی جا سکیں۔شفیع جان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے 2021 سے 2025 تک اشتہارات کے واجبات کی مرحلہ وار ادائیگی کا عمل شروع کر دیا ہے، جبکہ صحافتی اداروں سے ملازمین اور ان کی تنخواہوں کی فہرستیں بھی طلب کر لی گئی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ جو ادارے خیبرپختونخوا کے صحافیوں کو روزگار اور کم از کم اجرت فراہم نہیں کریں گے، انہیں سرکاری اشتہارات نہیں دیے جائیں گے۔ شفیع جان نے کہا کہ صحافی برادری کے مسائل افہام و تفہیم اور مشاورت کے ذریعے حل کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ مالی سال میں صحافیوں کیلئے بلاسود قرضہ سکیم متعارف کرائی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ کیلئے حکومت، صحافتی تنظیموں اور میڈیا مالکان کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔بعد ازاں صوبائی وزیر کی یقین دہانی پر پشاور پریس کلب اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدور نے علامتی احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا۔
Read Next
15 گھنٹے ago
محمد سہیل آفریدی نے پشاور رنگ روڈ کے ہزار خوانی انٹر سیکشن پر 6 لینز پر مشتمل اوور پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
19 گھنٹے ago
محرم الحرام کے دوران امن و امان کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کے فول پروف انتظامات
2 دن ago
خیبرپختونخوا بجٹ 2026-27 میں محکمہ بلدیات کابجٹ 56 ارب سے بڑھا کر 90 ارب کر دیا گیا،کم از کم اجرت 45 ہزار مقرر
2 دن ago
سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لئے صرف سات فیصد مختص کرنا غریب ملازمین ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا
3 دن ago
خیبرپختونخوا میں ڈیجیٹل پولیسنگ کے نئے دور کا آغاز!
Related Articles
ترقیاتی ورکنگ پارٹی خیبرپختونخوا کے اجلاس میں 26 ارب روپے سے زائد مالیت کے 8 منصوبوں کی منظوری
3 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت ترقیاتی فنڈز کے استعمال کی صورتحال پر اہم اجلاس
4 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا نےبلدیاتی اداروں کے اڈہ جات کا کنٹرول لوکل ایریا اتھارٹیز کے حوالہ کرنے کے حکومتی فیصلہ کو غیر دانشمندانہ قرار دے دیا
4 دن ago



