محکمہ داخلہ پنجاب کا مرکزی کمیٹی روم خالد شیر دل شہید کے نام منسوب، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے تختی کی نقاب کشائی کی. وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر مختار احمدبھرتھ کی تقریب میں خصوصی شرکت. سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل اور سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل ہمراہ تھے.

تقریب کے شرکاء نے خالد شیر دل کی خدمات کو سنہری حروف میں خراج تحسین پیش کیا. خالد شیر دل شہید کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 24ویں کامن سے تھا. خالد شیر دل شہید ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ پنجاب کے عہدے پر بھی فائز رہے. خالد شیر دل 2020 میں فضائی حادثے میں شہید ہوئے تھے.






