وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا صاف ستھرا و سرسبز کوئٹہ وژن ،بلدیہ عظمٰی کی کارکردگی

بلدیہ عظمٰی کوئٹہ کے مطابق وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے صاف ستھرا و سرسبز کوئٹہ کے وژن کو حقیقت میں بدلنے کے لئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن/ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمٰی کوئٹہ محمد حمزہ شفقات اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان کے زیر نگرانی میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور پی ڈی ایم اے کے عملے نے رمضان المبارک کے دوران مارچ کے ماہ میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز کیا، خصوصی صفائی مہم کے تحت 3 سے 4 ماہ میں کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں موجود 3 لاکھ ٹن کچرا ٹھکانے لگانے کا خصوصی پلان تیار کیا گیا، جس کی تحت میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے محدود وسائل اور بغیر کسی خصوصی فنڈ کے دن، رات 3 شفٹس کی صورت میں ہیوی مشینری کے زریعے شہر کے 30 مختلف مقامات سے 2 لاکھ ٹن سے زیادہ کچرا اٹھایا، دونوں محکوموں کہ مشترکہ کاوشوں کی بدولت انکروچمنٹ برساتی نالوں کو بھی کلئیر کیا گیا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں نالوں کی صفائی کا کام بھی جاری و ساری ہے، میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں اب بھی کوئٹہ شہر میں موجود باقی کا لیگیسی کچرا روزانہ کی بنیاد پر ٹھکانے لگانے پر گامزن ہے۔

جواب دیں

Back to top button