میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ کی زیر صدارت بلدیہِ اعلیٰ سکھر کا 11ویں عام اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں شہر کی ترقی سے متعلق منظور شدہ منصوبوں، صاف پانی، پارکس اور دیگر پراجیکٹس پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ صفائی کی صورتحال پر سالڈ ویسٹ سے بریفنگ لی گئی، ہیومن ریسورسز کی کمی کو مدِنظر رکھتے ہوئے کمیٹی تشکیل دی گئی، اور عوام کو سوک سینس کی آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔






