*اچھرہ بازار لاہور کی انٹرنس اور 4سو سے زائد دکانوں کو جدید پیٹرن پر اپ لفٹنگ کیا جارہا ہے۔کمشنر لاہور*

کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے شہروں کی بیوٹیفکیشن و ڈویلپمنٹ ورک کے حوالے سے چاروں اضلاع کے ڈی سیز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹس کی اپ لفٹنگ کے دوران ہینگنگ وائرز کو ختم کریں، بازاروں و مارکیٹس کو باسہولت و خوبصورت بنائیں، گرین کور و گرین بیلٹس کی تعداد بڑھائیں، گرین بیلٹس کی روزانہ نگہداشت ہونی چاہئے، تجاوزات کے خلاف آپریشن کو مستقل جاری رکھیں، کمشنر لاہور نے کہا کہ اے سی ز روزانہ کی بنیاد پر سہولت بازاروں، تحصیل ہسپتالوں اور سکولز کو چیک کریں۔کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت ضلعی کارکردگی جائزہ کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس منعقدہ ہوا۔ اجلاس میں لاہور ڈویژن اضلاع کے چاروں ڈپٹی کمشنرز نے اضلاع میں بیوٹیفکیشن و ڈویلپمنٹ ورک پیشرفت پر مفصل بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے ہر ضلع کے ایک ایک پراجیکٹ کی جیوٹیگنگ، ڈیڈلائنز کے مطابق پیشرفت کا جائزہ لیا۔

کمشنرلاہور نے کہا اچھرہ بازار لاہور کی انٹرنس اور 4سو سے زائد دکانوں کو جدید پیٹرن پر اپ لفٹنگ کیا جارہا ہے، وزیراعلٰی پنجاب کی تمام شہروں میں یکساں ترقی و ڈویلپمنٹ ورک ہدایات واضح ہیں، وزیراعلی پنجاب کی ترجیح شہریوں کو مکمل خدمات فراہمی ہے۔اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسٰی رضا، ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر محمد اکبر، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ، ڈی سی ننکانہ راو تسلیم اختر، ڈی سی قصور آصف رضا نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button