17 اضلاع میں کنزیومر کورٹس کام کر رہی تھیں اب صارفین کی سہولت کیلئے تمام اضلاع میں فریم ورک ڈویلپ کیا جارہا ہے،ڈاکٹر احسان بھٹہ

ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل عمران قریشی نے سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کو محکمانہ امور بارے بریفنگ دی،سیشن و ایڈیشنل سیشن ججز کو کنزیومر کورٹس کے اختیارات کی منتقلی اور لائحہ عمل بارے آگاہ کیا، سیکرٹری پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ مقدمات کی سماعت مقامی سطح پر ہونے سے صارفین کو سہولت اور آسانی ہوگی، کنزیومر پروٹیکشن کونسل کا دائرہ کار تمام اضلاع میں پھیلانے سے صارفین کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا، پہلے صرف 17 اضلاع میں کنزیومر کورٹس کام۔کر رہی تھیں اب صارفین کی سہولت کیلئے تمام اضلاع میں فریم ورک ڈویلپ کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button