وزیر اعلیٰ پنجاب کا کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے عوام دوست اقدام: ہاؤسنگ پراجیکٹ

ڈپٹی کمشنر آفس میں "اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے تحت رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، جہاں اب تک ہزاروں افراد کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس کے علاوہ شہر کی تمام تحصیلوں میں بھی فریٹ ڈیسک اور سہولت مراکز قائم کیے گئے ہیں، جہاں بڑی تعداد میں لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔پراجیکٹ کے تحت شہری علاقوں میں 5 مرلہ اور دیہی علاقوں میں 10 مرلے کے پلاٹ کے مالکان قرضہ حاصل کر سکتے ہیں۔ درخواست گزار کا نادرا ریکارڈ میں خاندان کے سربراہ کے طور پر درج ہونا ضروری ہے، اور ان کی ماہانہ آمدن کم از کم 30 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 70 ہزار روپے ہونی چاہیے۔ مزید برآں، کریمنل ریکارڈ رکھنے والے افراد اس قرضہ پروگرام کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔

شہری "اپنی چھت، اپنا گھر” پورٹل (acag.punjab.gov.pk) کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ مزید معلومات یا درخواست جمع کروانے میں کسی بھی مشکل کی صورت میں ہیلپ لائن ٹال فری نمبر

 0800-09100 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

Back to top button