صوبائی ورکنگ پارٹی اجلاس میں 2 ترقیاتی سکیموں کیلئے 56ارب روپے سے زائد فنڈز کی منظوری نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ سنٹر کے قیام کیلئے 56 ارب منظور

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے چھٹے اجلاس میں ماحولیات اور ہیلتھ سیکٹر زکی 2ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 56 ارب 56کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ سنٹر کے قیام کیلئے 56ارب اور پنجاب میں ماحولیات کے شعبہ میں باخبر فیصلہ سازی کے سلسلہ میں ذرات کے ذرائع کی تحقیقات کیلئے 56کروڑ روپے شامل ہیں۔

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل سمیت چیف اکانومسٹ ناصر اقبال ملک، متعلقہ سیکرٹریز، محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button