محکمہ خزانہ پنجاب نے 229 بلدیاتی اداروں کو ایک ارب 12 کروڑ 72 لاکھ روپے کا پراپرٹی ٹیکس شیئر جاری کر دیا ہے۔مئی جون 2025 کے یو آئی پی ٹیکس شیئر کی مد میں بلدیہ عظمٰی لاہور کو 17 کروڑ 27 لاکھ روپے کا اجراء کیا گیا ہے۔

میونسپل کارپوریشنز کو 35 کروڑ13 لاکھ روپے، میونسپل کمیٹیوں کو 41 کروڑ 83 لاکھ روپے اورپنجاب کی ضلع کونسلز کو 18 کروڑ 48 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔پراپرٹی ٹیکس کا شیئر میں معمول کی نسبت اضافہ ہوا ہے۔






