وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت پشاور نادرن بائی پاس منصوبے سے متعلق اجلاس میں اہم پیش رفت ہوئی، جس میں منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے 3.9 ارب روپے بطور بریج فنانسنگ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نادرن بائی پاس پر دو انڈر پاسز اور ایک پل کی تعمیر کے لیے درکار ایک ارب روپے صوبائی حکومت فراہم کرے گی۔ این ایچ اے حکام نے اجلاس میں یقین دہانی کرائی کہ منصوبہ جون 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا۔وزیرِ اعلیٰ سُہیل آفریدی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ناکافی فنڈنگ کے باعث پشاور نادرن بائی پاس منصوبہ 2010 سے تاخیر کا شکار ہے، جبکہ وفاقی سطح پر تاخیر کے اثرات خیبر پختونخوا کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔ یہ ایک عوامی مفاد کا منصوبہ ہے اور صوبائی حکومت اس کی جلد تکمیل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف سفری سہولیات میں بہتری آئے گی بلکہ تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔ اجلاس میں منصوبے پر اب تک کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ منصوبے پر اب تک 23.5 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں اور مجموعی مالی پیش رفت 85.6 فیصد ہے۔ پیکج ون پر فزیکل پراگریس 100 فیصد، پیکج ٹو پر 64 فیصد، پیکج تھری پر 86.6 فیصد جبکہ پیکج تھری اے پر 69 فیصد فزیکل پراگریس مکمل ہو چکی ہے۔اجلاس میں معاون خصوصی شفیع جان، ممبر نیشنل ہائی ویز اتھارٹی، کمشنر پشاور اور متعلقہ صوبائی محکموں کے حکام نے شرکت کی۔
Read Next
12 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کے صوبائی افسران کے ترقی کیلئے دو سلیکشن بورڈ قائم
1 دن ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
2 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
2 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
2 دن ago






