وزیراعلٰی محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت خیبر پختونخوا ٹرانسمشن لائن اینڈ گرڈ سسٹم کمپنی کے بارے اجلاس

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیر صدارت خیبر پختونخوا ٹرانسمشن لائن اینڈ گرڈ سسٹم کمپنی کے بارے اجلاس منعقد ہوا۔ٹرانسمشن لائن اور پن بجلی منصوبوں پر پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا. وزیراعلٰی نے خیبر پختونخوا ٹرانسمشن اینڈ گرڈ سٹیشن کمپنی کو ٹرانسمشن لائن کے جاری منصوبے کی معیاری اور بروقت تکمیل کی ہدایت کی۔خیبر پختونخوا ڈسٹری بیوشن کمپنی کی فزیبیلٹی 6 ماہ میں مکمل کرنے اور ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ کے مسودہ کو حتمی شکل دینے کی بھی ہدایت کی گئی۔وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پن بجلی کے جاری منصوبوں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ

اپنے منصوبوں سے پیدا شدہ بجلی صنعتوں کو سستے نرخوں پر فراہم کریں گے، صنعتوں کے فروغ سے معاشی استحکام بڑھے گا اور روزگار کے مواقع وسیع ہوں گے۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ آئندہ چار سالوں کے دوران جاری منصوبوں کی تکمیل سے 800 میگاواٹ بجلی دستیاب ہو گی، مٹلتان پاور ہاؤس سے چکدرہ گرڈ تک 120 کلومیٹر طویل ٹرانسمشن لائن بچھائی جا رہی ہے، ٹرانسمشن لائن منصوبے کے 40 کلومیٹر طویل لاٹ ون پر کام جاری ہے۔36 میگاواٹ درال خوڑ ہائڈرو پاور پراجیکٹ مکمل اور فعال ہے، مجموعی طور پر 224 میگاواٹ استعداد کے حامل 7 منصوبے فعال ہیں، 84 میگاواٹ گورکن مٹلتان منصوبے پر 87 فیصد پیش رفت ہے، دسمبر 2026 تک مکمل ہو گا، 95 میگاواٹ گبرال کالام، 215 میگاواٹ مدین ہائڈرو پاور پراجیکٹس 2027 میں مکمل ہوں گے۔محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے، غفلت یا غیر سنجیدگی ہرگز برداشت نہیں ہو گی، ہم نے اگلے الیکشن کا نہیں بلکہ اگلی نسل کا سوچنا ہے۔

جواب دیں

Back to top button