وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد جاری ہے اس مقصد کے حصول کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیمیں صفائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے تینوں شفٹوں میں فیلڈ میں متحرک ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایت پر جمعہ کی مناسبت سے مال روڈ پر واقع مسجد شہداء کے گرد صفائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے جبکہ کمرشل مارکیٹس، عوامی مقامات، اور رش والی جگہوں پر مینوئل سویپنگ کا عمل بھی جاری ہے۔سمن آباد ٹاؤن میں جامع مسجد دارالقوا، جامع مسجد اقصیٰ ،جامع مسجد زبیر کے اطراف مینوئل سویپنگ پر عملہ تعینات رہا۔جامع مسجد مدینہ،جامع مسجد غوثیہ، جامع مسجد قبا،جامع مسجد الفضل انوار مدینہ میں صفائی ستھرائی یقینی بنا ئی گئی۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا خصوصی صفائی اقدامات کے حوالے سے کہنا ہے کہ 7000 سے زائد کنٹینرز کی کلیئرنس کے ساتھ ساتھ روزانہ بس اسٹاپس، لاری اڈوں کی صفائی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ مزید برآں شہر کی تمام گلیوں، محلوں، چوراہوں، روڈ ڈیوائڈرز اور مین شاہراہوں کی خصوصی صفائی پر عملہ تعینات ہے۔ لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ لاہور کو صاف رکھنے میں ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
Read Next
22 گھنٹے ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
1 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
3 دن ago
بسنت پورٹل پر رجسٹریشن کا عمل تیز، 15 ایسوسی ایشنز سمیت 870 مینوفیکچررز، 1413 سیلز پوائنٹس اور 258 تاجروں کی رجسٹریشن مکمل
4 دن ago
لاہور 6 تا 8 فروری 2026 محفوظ بسنت کے حوالے سے اندرون لاہور سے آگاہی مہم کا آغاز
5 دن ago






