وزیر بلدیات کا نوٹس،حکومتی ہدایات کے برعکس فیس وصولی کی شکایات،میونسپل کمیٹی منڈی بہائوالدین کے چیف آفیسر احمد وقار شاہد معطل

وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے حکومتی ہدایات کے برعکس فیس وصولی کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے میونسپل کمیٹی منڈی بہائوالدین کے چیف آفیسر احمد وقار شاہد کو معطل کر دیا گیا۔

وزیر بلدیات نے دورہ کے دوران خریداروں اور بیوپاریوں سے مہیا کی گئی سہولیات پر فیڈبیک لیا۔میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلٰی مریم نواز نے سیل پوائنٹس پر کوئی وصولی نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔حکومتی فیصلے کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔عیدالاضحٰی کے تینوں ایام مختلف علاقوں کے دورے کرتا رہوں گا۔شہریوں کی سہولت اور آسانی کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔صوبائی وزیر نے محکمہ صحت اور لائیو سٹاک، میونسپل کمیٹی کے کیمپ کا بھی دورہ کیا

۔شہریوں کی شکایت پر صوبائی وزیر کی فوری طور پر ٹھنڈے پانی کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا کہ سیل پوائنٹس پر 24 گھنٹے ٹھنڈے پانی کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔صوبائی وزیر نے شہریوں کو جانوروں کی خرید و فروخت پر فیس وصولی کی رقم واپس کرا دی۔ انھوں نے کہا کہ

حکومت پنجاب نے نو پرافٹ نو لاس کی بنیاد پر مویشی منڈیاں قائم کی ہیں۔ شہریوں سے کوئی پرچی فیس وصول نہیں کی جاسکتی۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے منڈی بہائوالدین اور گجرات کا دورہ کر کے کیٹل سیل پوائنٹس پر سہولیات کی فراہمی اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے منڈی بہائوالدین میں حکومتی ہدایات کے برعکس فیس وصولی کی شکایات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ وزیر بلدیات کی ہدایت پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے میونسپل کمیٹی منڈی بہائوالدین کے چیف آفیسر احمد وقار شاہد کو معطل کر دیا۔ کمشنر گوجرانوالہ سید نوید شیرازی بھی منڈی بہائوالدین اور گجرات کے دورے میں صوبائی وزیر کے ساتھ تھے۔ ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین ڈاکٹر فیصل سلیم نے صوبائی وزیر کو انتظامات پر بریفنگ دی۔ وزیر بلدیات نے سیل پوائنٹ پر موجود خریداروں اور بیوپاریوں سے مہیا کی گئی سہولیات پر فیڈبیک لیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز نے سیل پوائنٹس پر کوئی وصولی نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حکومتی فیصلے کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں عیدالاضحٰی کے تینوں ایام مختلف علاقوں کے دورے کرتا رہوں گا۔ شہریوں کی سہولت اور آسانی کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ صوبائی وزیر نے محکمہ صحت اور لائیو سٹاک، میونسپل کمیٹی کے کیمپ کا بھی دورہ کیا۔ بعض شہریوں کی شکایت پر صوبائی وزیر کی فوری طور پر ٹھنڈے پانی کا انتظام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر کیٹل سیل پوائنٹ پر 24 گھنٹے ٹھنڈے پانی کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ ذیشان رفیق نے شہریوں کو جانوروں کی خرید و فروخت پر فیس وصولی کی رقم موقع پر واپس کرا دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے نو پرافٹ نو لاس کی بنیاد پر مویشی منڈیاں قائم کی ہیں۔ شہریوں سے کوئی پرچی فیس وصول نہیں کی جاسکتی۔

جواب دیں

Back to top button