خیبر پختونخوا میں ”عوام کا احساس“ وژن کے تحت پاکستان سٹیزن پورٹل کی فعالیت میں مؤثر اضافہ، وزیراعلٰی محمد سہیل آفریدی نے پاکستان سٹیزن پورٹل کی اصلاح اور فعالیت میں اضافے کا باضابطہ آغاز کر دیا۔وزیراعلٰی محمد سہیل آفریدی نے پاکستان سٹیزن پورٹل کی براہ راست ذاتی نگرانی کرنے کا اعلان بھی کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے کے شہری، سمندر پار پاکستانی پورٹل پر آئیں،شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے گا، نئی اصلاحات کے باعث دور دراز علاقوں کے عوام اور انٹرنیٹ تک رسائی نہ رکھنے والے شہری دستی طور پر بھی شکایات درج کرا سکیں گے۔ صوبے بھر کے تمام اضلاع میں 2354 ڈیش بورڈز پر شہریوں کو دستی طور پر شکایات درج کرانے کی سہولت موجود ہوگی، تمام متعلقہ حکام شکایات کے بروقت ازالہ کے ذمہ دار ہونگے، غفلت ناقابل برداشت ہو گی، جو شکایت ایک دن میں حل ہو سکتی ہے اس پر ہفتہ لگتا ہے تو یہ غفلت ہو گی، ذمہ داران جوابدہ ہوں گے۔ ای گورننس کے تحت وضع کی گئی تمام ایپس کو پورٹل کے تحت یکجا کیا جائے گا، وزیراعلی سیکرٹریٹ سے آن لائن کھلی کچہریوں کا آغاز کر چکا، دیگر محکمے بھی آن لائن کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں، کھلی کچہریوں میں موصول ہونے والی شکایات کو مؤثر نگرانی کے لیے پاکستان سٹیزن پورٹل پر ڈالا جائے۔ ہم اپنے قائد عمران خان کے وژن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے ای گورننس کی عملی مثال قائم کی، ہمارا مقصد ہے کہ عمران خان کا احساس ہر دل میں اتر جائے، ہر سطح پر نظر آئے، جب تک عوام کے درد کا احساس نہ ہو، مؤثر ڈیلیوری ممکن نہیں۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ عوام کی اداروں تک آسان رسائی کے لیے تمام متعلقہ ایپس کو پورٹل کے تحت یکجا کیا جائے گا، اداروں کی عوام تک رسائی کے لیے آن لائن کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے گا، تیسری سطح پر شکایات کے از خود ازالہ کا مؤثر نظام وضع کیا جائے گا، پاکستان سٹیزن پورٹل پر صوبے کے ساڑھے 7 لاکھ سے زائد افراد رجسٹرڈ ہیں۔ مرکز میں پی ٹی آئی حکومت خاتمے کے باوجود گزشتہ 3 سال میں 2 لاکھ 15 ہزار افراد نے رجسٹریشن کی. صوبے میں پورٹل کے تحت شہریوں کے اطمینان کی شرح 54 فیصد، ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے، بحال شدہ نظام کے تحت مجموعی کارکردگی اور اطمینان کی شرح میں نمایاں بہتری آئے گی۔
Read Next
13 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ویژن اور ہدایت کے تحت لیبر ڈیپارٹمنٹ کے کمپلینٹ سیل کا افتتاح*
2 دن ago
پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں کی اپ گریڈیشن اور پشتخرہ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد
4 دن ago
وفاق کی طرف سے پیٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتہائی افسوسناک ہے،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی
6 دن ago
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام سے متعلق اہم اجلاس
6 دن ago
بلدیاتی ملازمین کے مسائل،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا اور پشاور یونائیٹڈ ورکرز یونین کا مشترکہ جدوجہد کا اعادہ
Related Articles
پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سابق چیئرمین اور معروف مزدور رہنما سیدہادی حسین شاہ کی وفات پر تعزیتی اجلاس
7 دن ago
خیبر پختونخوا حکومت کی اون سورس ریونیو میں شاندار کارکردگی،محکموں کے سربراہان میں تعریفی اسناد تقسیم
1 ہفتہ ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے بانی صدر،ممتاز مزدور رہنما سید ہادی حسین شاہ انتقال فرما گئے، "اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ”
1 ہفتہ ago


