ایک نادر ڈاک لفافہ

کراچی اور بمبئی کے درمیان پہلی پرواز 17 اکتوبر 1932 کو ہوئی. یہ طیارہ انڈیا کی مشہور صنعت کار فیملی ٹاٹا کے J. R. D. Tata ( جہانگیر رتن جی دادا بھائی ٹاٹا) نے چلایا. اس پر وہ ڈاک کے تھیلے لائے اور لے گئے. یعنی یہ برصغیر میں Air Mail کا آغاز تھا. اس فلائٹ کی 30 ویں اور 50 ویں سالگرہ انہوں نے دوبارہ اسی Leopard Moth طیارے پر ویسی ہی پرواز کرکے منائی.

گولڈن جوبلی زیادہ اہم تھی. اس پرواز پر وہ ڈاک کا جو تھیلا بمبئی لے کر گئے، اس میں پاکستان کے صدر کا بھارتی صدر اور کراچی کے مئیر کا بمبئی کے مئیر کے نام خط بھی شامل تھے.

محکمہ ڈاک نے بھی ایر میل کی گولڈن جوبلی پر یادگاری ٹکٹ جاری کیا اور بمبئی کے پوسٹ ماسٹر کے نام فرسٹ ڈے کور بھیجے. جو وہاں پہنچنے اور بمبئی جی پی او کی مہر لگنے کے بعد کراچی واپس آئے.

ان کی پیشگی بکنگ کی گئی تھی اور ظاہر ہے کہ ان کی تعداد محدود تھی. اس لئے یہ بہت کم کلیکٹرز اور ڈیلرز کے پاس ہوں گے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button