ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی جانب سے عید سے قبل ترقیاتی کاموں میں نمایاں اہداف حاصل کرنے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام تیزی سے جاری ہے. انہوں نے علامہ اقبال ٹاؤن میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سڑکوں کی تعمیر کا جائزہ لیا.

ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی جانب سے عید سے قبل ترقیاتی کاموں میں نمایاں اہداف حاصل کرنے کی ہدایت کی. تحصیل سٹی میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سڑکوں پر اسفالٹ بچھانے کا کام جاری ہے. تحصیل سٹی کی گلیوں میں ٹف ٹائلیں لگانے کا کام تیزی سے مکمل کر لیا گیا اور ماڈل ٹاؤن کے یو سی 201 میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت واٹر سپلائی کا کام مکمل ہوچکا ہے. ماڈل ٹاؤن کے یو سی 200 میں سیوریج اور واٹر سپلائی کی تنصیب جاری ہے. ڈپٹی کمشنر نے یو سی 204 میں سست رفتار ترقیاتی کاموں کا نوٹس لیا اور ٹھیکیدار کو ماڈل ٹاؤن میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کو بروقت شفاف انداز میں مکمل کیا جائے گا.

جواب دیں

Back to top button