وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی کی زیرِ صدارت گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت پانچویں ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری کانفرنس

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی کی زیرِ صدارت گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت پانچویں ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں پہلے مرحلے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور دوسرے مرحلے ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری 2.0 کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔

اہم فیصلے اور ہدایات:

• بنیادی اور دیہی مراکزِ صحت کے لیے 700 ڈاکٹرز کی بھرتی ایک ہفتے میں مکمل کرنے، غیر ضروری ریفرلز کم کرنے اور مقامی سطح پر علاج معالجے کی سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت۔

• ممکنہ قدرتی آفات کے پیش نظر فلڈ کنٹیجنسی پلان کی تیاری اور سیاحتی مقامات پر مؤثر ایمرجنسی رابطہ نظام قائم کرنے کی ہدایت۔

• بڑے شاہراہوں پر اسٹریٹ لائٹس دو ہفتوں میں فعال کرنے، دارالامانوں میں وارڈنز کی ترجیحی تعیناتی اور سوات دارالامان کی عمارت جلد مکمل کرنے کا حکم۔• شکایات کے ازالے میں دو ہفتوں سے زائد تاخیر ناقابلِ قبول قرار، سروس ڈیلیوری میں احساسِ ذمہ داری اور خوش اخلاقی کو بنیادی اصول بنانے پر زور۔

• عوامی اطمینان جانچنے کے لیے پبلک آؤٹ پٹ انڈیکیٹرز شامل کرنے کی ہدایت۔

کارکردگی (پہلا مرحلہ):

• 87٪ سروس ڈیلیوری ہدف حاصل

• شکایات کے حل میں 20٪ اضافہ

• 70٪ شکایات حل، باقی 30٪ پر تیز رفتاری سے کام جاری

• 1100 سے زائد عوامی سہولیات، 9000 سے زائد وزٹس

• 10 ارب روپے جاری (45٪ الوکیشن)

ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری 2.0:

• مزید 10 نئے پبلک سروس ایریاز شامل

• کل 29 ایریاز کے لیے 285 انڈیکیٹرز کی ٹریکنگ

• واضح اہداف اور ٹائم لائنز کے ساتھ عملدرآمد

جواب دیں

Back to top button