صوبائی ورکنگ پارٹی اجلاس میں مائنز اینڈ منرلز اور اربن ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی 2 ترقیاتی سکیموں کیلئے 51 کروڑ روپے سے زائد فنڈز کی منظوری

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے ساتویں اجلاس میں مائنز اینڈ منرلز اور اربن ڈویلپمنٹ سیکٹرزکی 2ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 51کروڑ 48لاکھ 53 ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں ضلع اٹک میں دریائے سندھ میں سونے کے ذخائز کے ممکنہ جائزہ کیلئے 4کروڑ 82لاکھ روپے اور لاہور میں حاجی کیمپ تا دریائے راوی برآستہ لکشمی چوک، میکلوڈ روڈ، نابھہ روڈ، چوبرجی اور شام نگر میں طوفانی پانی کے نکاسی آب (ترمیمی) کیلئے 46کروڑ 66لاکھ 53ہزار روپے شامل ہیں۔

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل سمیت چیف اکانومسٹ ناصر اقبال ملک، متعلقہ سیکرٹریز، محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button