مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے خیبر پختونخوا گندم ریلیز پالیسی پر جاری بیان میں کہا ہے اور خیبر پختونخوا گندم ریلیز پالیسی اعلامیہ سے پنجاب اور سندھ کے اوپن مارکیٹ میں اج نرخ کم ہوگئے۔ سندھ اور پنجاب کے گندم ریلیز سے نرخ کیوں کم نہیں ہو رہے تھے ؟ملک میں گندم اور آٹے کا بحران پنجاب حکومت کی وجہ سے ہے۔ ملکی گندم کا سارا انحصار پنجاب اور سندھ پر ہے۔ پنجاب حکومت نے گندم اور آٹے پر غیر قانونی پابندی عائد کی تھی۔ پنجاب حکومت نے گندم و آٹے پر پابندی لگا کر آرٹیکل 151 کی مسلسل خلاف ورزی کی۔ پنجاب گندم پابندی کی وجہ سے خیبرپختونخوا کو 10 سے 12 فیصد آٹا مہنگا مل رھا ہے۔ خیبر پختونخوا میں 5 ہزار فی من گندم کا نرخ پہنچ گیا تھا۔خیبر پختونخوا حکومت اپنے اسٹرٹیجک ذخائر سے 136 میٹرک ٹن گندم ریلیز کرے گی۔ خیبر پختونخوا حکومت کا 20 کلو آٹا کا تھیلا کا نرخ 2220 روپے مقرر ہے۔ خیبر پختونخوا سرکاری آٹے تھیلا پر گرین سٹیمپ لگا ہوگا۔ اب خیبر پختونخوا کے عوام کو آٹا 125 روپے فی کلو کی جگہ 104 روپے میں ملے گا۔
Read Next
1 دن ago
محکمہ لوکل گورنمنٹ، الیکشنز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ خیبر پختونخوا میں سروس ڈیلیوری کے حوالے سے اجلاس
1 دن ago
خیبرپختونخوا کے بلدياتی ملازمین اور پنشنرز کا اہم اور پرزور مطالبہ! 📢
2 دن ago
*ایبٹ آباد میں غیر قانونی تجاوزات ہٹانے پر وکلاء اور سرکاری ملازمین آمنے سامنے*
3 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت محکمہ توانائی و برقیات کے جاری منصوبوں اور اہم امور سے متعلق اجلاس
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت 57 ویں صوبائی کابینہ اجلاس،اہم فیصلے،خطاب
Related Articles
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت جمیل چوک انڈر پاس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔
1 ہفتہ ago
وزارتِ ریلوے،حکومتِ پاکستان اور حکومتِ خیبرپختونخوا کے درمیان ریلوے کے شعبے میں تعاون کے فریم ورک معاہدے پر دستخط
1 ہفتہ ago
خیبرپختونخوا کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری!نادرا ای سہولت مراکز کے ذریعے زمین کے فرد کے اجراء کی منظوری
2 ہفتے ago
وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا نمائندگان سے گفتگو!
2 ہفتے ago

