وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی زیر صدارت دہشتگردی سے متاثرہ اقلیتی برادری کے انڈومنٹ فنڈ کی اسسمنٹ کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی نے اقلیتی برادری کے حقوق اور تحفظ کیلئے اہم فیصلے کئے. وزیراعلیٰ نے 2013 کے آل سینٹس چرچ کوہاٹی گیٹ پشاور حملے کے متاثرین کو رواں ہفتے مالی معاونت کے چیکس دینے کی ہدایت کی۔ انڈومنٹ فنڈ کی سیڈ منی 200 ملین سے بڑھا کر 400 ملین روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ فنڈ کے تحت بیواؤں کے لیے مقررہ امدادی رقم 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ یتیموں کی امدادی رقم 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے، معذور افراد کی رقم 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کرنے کی ہدایت کی گئی۔ زخمیوں کے لیے مقررہ امدادی رقم ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر چھ لاکھ روپے کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ اقلیتی برادری کے لیے محکمہ اوقاف میں علیحدہ سے ڈائریکٹوریٹ کے قیام پر ہوم ورک، اقلیتی برادری کی رہائشی کالونیوں کی بحالی کے لیے ترقیاتی اسکیم اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں تجویز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ اقلیتی برادری کا تحفظ اور فلاح ہماری آئینی و اخلاقی ذمہ داری ہے، ملک کی ترقی میں اقلیتی برادری کا کردار قابل قدر ہے، خیبرپختونخوا حکومت اس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہمارے قائد عمران خان کے وژن کے مطابق اقلیتی شہریوں کو برابر کے حقوق اور مواقع فراہم کرناحکومت کی اولین ترجیح ہے۔
Read Next
1 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی پشاور رنگ روڈ ناردرن سیکشن پیکج ون کی افتتاحی تقریب سے خطاب
3 دن ago
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی یورپی یونین کے سفیر ریمونڈاس کاروبلس سے اہم ملاقات
3 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کےعہدیداران کی فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام سےجلد گرانٹ کے اجراء کے لئے ملاقات
5 دن ago
صوبائی وزیر قانون خیبر پختونخوا آفتاب عالم کی زیرِصدارت ڈپٹی کمشنر آفس کوہاٹ میں اہم اجلاس
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کے زیرِ صدارت پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا 14واں اجلاس
Related Articles
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کے زیرِ صدارت شعبہ تعلیم میں اصلاحات سے متعلق اہم اجلاس!
2 ہفتے ago
بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز دیرینہ مسئلہ حل نہ ہوا توہڑتالوں کا لامتناہی سلسلہ شروع کریں گے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا
2 ہفتے ago




