لاہور کو چمکانے کے مشن کی تکمیل کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی افسران اور ورکرز فیلڈ میں صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لیے متحرک ہیں جبکہ سی ای او بابر صاحب دین نے خود بھی مختلف علاقوں میں صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے گلبرگ ٹاؤن کا دورہ کیا۔ شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے جوہر ٹاؤن میں موجود 33 سے زائد اوپن پلاٹس کو فوری کلیئر کروا کر کنٹینرز رکھوانے کی ہدایت جاری کی جبکہ گلیوں محلوں میں روزانہ کی بنیاد پر مینوئل سویپنگ اور ویسٹ کولیکشن یقینی بنانے کے احکامات بھی صادر کیے۔علاقہ میں بہترین صفائی انتظامات پر ٹاؤن مینجر سفیان اور ورکرز کو شاباش دی۔ مزید برآں برکت مارکیٹ، گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، کوٹھا پنڈ کا دورہ کیا اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کا جائزہ لیا جبکہ کالج روڈ، ٹاؤن شپ مارکیٹ، جوہر ٹاؤن، گلوبل ویلج کا بھی دورہ کر کے صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہناہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق لاہور کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے پر عزم ہیں،اس مقصد کے حصول کے لیے احسن اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔لاہور کی مختلف یونین کونسلز میں مرحلہ وار ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ ہر یونین کونسل میں 10 رکشے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن پر تعینات کیے جا رہے ہیں۔ لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی سے تعاون کریں،کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں یا صفائی عملے کے حوالے کریں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
Read Next
14 گھنٹے ago
سالانہ عرس حضرت میاں میرؒ کی دو روزہ تقریبات:بہترین صفائی سہولیات فراہمی کیلئے سی ای او شہریار عارف خان خود فیلڈ میں متحرک
2 دن ago
میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز جواد الحسن گوندل کا مال روڈ اور ہال روڈ پر پارکنگ انتظامات کا جائزہ،تجاوزات کے خلاف آپریشن سخت
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا تمام تحصیلوں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن،تجاوز کنندگان کے گرد گھیرا تنگ
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا سمن آباد زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،دو جزوی مسمار،3 سربمہر
3 دن ago
لاہور میں مثالی صفائی انتظامات کے لئے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور آپریشن ٹیموں کے افسران کااہم اجلاس
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف عزیز بھٹی زون میں آپریشن،4 جزوی،2 مکمل مسمار، چار سربمہر
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا تمام تحصیلوں میں تجاوزات کے خلاف موثر آپریشن،سامان ضبط،درجنوں دکانیں سیل
4 دن ago
ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کا بادامی باغ سبزی منڈی میں ویسٹ کلئیرنس آپریشن، سی ای او شہریار عارف خان نے خود جائزہ لیا
5 دن ago


