بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن نے سوڈیوال اور گلشن راوی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔تجاوز کنندگان کا دو ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔جس میں لوڈر رکشے، ریڑھیاں اور کاونٹرز وغیرہ شامل ہیں
۔وزیر اعلٰی پنجاب کی تجاوزات کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ایم او آر کاشف جلیل اور زونل آفیسر ریگولیشنز میڈم حرا،شہزاد رسول کی نگرانی میں کارروائی کی گئی۔






