قائد محمد نواز شریف اور حیدر علییوف کی دیرینہ دوستی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے باکو میں مریم نواز شریف کا شاندار سفارتی استقبال کیاگیا-جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں وفد نے اہم ملاقات کی-ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے آذربائیجان اور پاکستان کے مابین برادرانہ تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی کو سراہا-سیاسی، اقتصادی، سفارتی، دفاعی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا-ملاقات میں باہمی تعاون کی اہمیت اور تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے مضبوط امکانات پر بھی روشنی ڈالی گئی-وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سربراہِ مملکت آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کو محمد نواز شریف اور پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سلام پہنچایا-آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے سلام کا شکریہ ادا کیا اور درخواست کی کہ ان کا سلام بھی وزیر اعظم پاکستان اور محمد نواز شریف تک پہنچا دیا جائے – سربراہِ مملکت صدر الہام علییوف نے قومی رہنما حیدر علییوف اور محمد نواز شریف کے مابین دوستانہ تعلقات کو یاد کیا-وزیر اعلی مریم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے ورلڈ اربن فورم کے 13ویں اجلاس میں شرکت کے لیے دعوت پر صدر الہام علییوف کا شکریہ اد ا کیا-وزیر اعلی مریم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے ورلڈ اربن فورم کے 13ویں اجلاس کے شاندار انتظامات کو سراہا-حالیہ ایران امریکہ کشیدگی کے بعد بحالی امن کے لیے پاکستان کے ذمہ دارانہ اور ثالثی کردار کی تعریف کی-ملاقات کے دوران وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور انکی ٹیم کی مسلسل سفارتی کوششوں اور علاقائی استحکام کے لیے اقدامات کو بھی سراہا گیا-ملاقات میں آذربائیجان کے ”آسان خدمت” (ASAN Khidmet) ماڈل کی طرز پر پاکستان میں قائم مراکز کے امور پر بھی گفتگو کی گئی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے بتایاکہ باکو میں شہری منصوبہ بندی سے متعلق اہم عالمی امور پر بحث کی جائے گی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ آذربائیجان کا دارالحکومت باکو ثقافت اور جدید اربن پلاننگ کا حسین امتزاج ہے، خوبصورتی نے گہرا اثر چھوڑا۔ وفد کے ہمراہ جدید آذربائیجان کے بانی حیدر علییوف کے مزار پر حاضری دی، خراجِ عقیدت پیش کیا-محمد نواز شریف کی انتھک محنت ہی پاکستان کی ترقی،امن اور استحکام کی بنیاد ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ پاکستان کی سٹریٹجک پوزیشن خطے میں توازن برقرار رکھنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔پاکستان مسلم امہ کی واحد مسلم ایٹمی قوت ہونے کے ناطے عالمی نقشے پر غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ایران امریکہ جنگ میں پاکستان امن، تدبر اور مذاکرات کی طاقت کے ساتھ ایک ناگزیر ثالث کے طور پر ابھرا ہے۔ پاکستان کی ایٹمی قوت نے خطے میں توازن،خودمختاری اور قومی وقار کو مضبوط بنایا ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے اور معاشی خوشحالی کے لیے دن رات انتھک محنت کر رہے ہیں -جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے کہاکہ آذربائیجان اور پاکستان کے تعلقات اس وقت آذربائیجان، ترکیہ اور پاکستان کے سہ فریقی فریم ورک کے تحت تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے باکو میں مصروفیات کا آغاز کردیا ہے-وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے باکو میں جدید آذربائیجان کے بانی اور بابائے قوم حیدر علی کے مقبرے پر حاضری دی-وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے آذربائیجانی بابائے قوم حیدر علی کے مقبرے پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے باکو میں یاد گار کوچہ شہداء کابھی دورہ کیا
اوریاد گار شہدا پر پھول رکھے -وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے آذربائیجانی شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے باکو میں کوچہ شہدا میں تصاویر کے سامنے پھول رکھ کر خراج تحسین پیش کیا-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وفد کے شرکاء نے آذر بائیجان کے شہداء کی قربانیوں کو سراہا-آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف اور وفد کے دیگر ارکان بھی وزیراعلی مریم نوازشریف کے ہمراہ تھے-





