مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کلیمیٹ ایکشن سینٹر کے تعاون سے فضائی آلودگی اور ماحولیاتی صورتحال سے متعلق عوامی آگاہی بڑھانے کے لیے ایک اہم ماحولیاتی منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت کے ایم سی کی حدود میں نصب اسٹریمرز اور ایس ایم ڈیز پر ائیر کوالٹی انڈیکس (AQI) ڈسپلے کیا جائے گا. منعقدہ تقریب میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ائیر کوالٹی انڈیکس (AQI) ڈسپلے پراجیکٹ کا افتتاح کیا جس کے ذریعے کراچی بھر کے شہریوں کو فضائی معیار سے متعلق حقیقی وقت کی معلومات فراہم کی جائیں گی۔ یہ منصوبہ کلیمیٹ ایکشن سینٹر کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت شہر کی 100 سے زائد اہم شاہراہوں اور نمایاں مقامات پر AQI ڈسپلے نصب کیے جائیں گے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ شہری انتظامیہ گرین انرجی کے فروغ اور ماحول دوست منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کے ایم سی نے متعدد بلدیاتی تنصیبات کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے، جس سے نہ صرف آپریشنل اخراجات میں کمی آئی ہے بلکہ کاربن کے اخراج میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کو ایک ماحول دوست اور پائیدار شہر بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ کراچی کا مستقبل ماحولیاتی تحفظ سے جڑا ہوا ہے، اور ہم ایک سرسبز اور بہتر کل کے لیے عملی اقدامات جاری رکھیں گے. انہوں نے کہا کہ کے ایم سی اپنی وسیع ماحولیاتی حکمتِ عملی کے تحت بلدیاتی نگرانی اور آپریشنل عملے کے لیے گرین فلیٹ بھی متعارف کرا رہی ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدامات شہر کے کاربن فُٹ پرنٹ میں کمی اور شہری پائیداری کو بہتر بنانے کے طویل المدتی وژن کا حصہ ہیں۔ میئر کراچی نے اعلان کیا کہ آئندہ مالی سال کے لیے ایک خصوصی گرین فنڈ مختص کیا گیا ہے، جس کے ذریعے مزید گرین اسپیسز قائم کیے جائیں گے اور کراچی بھر میں ماحول دوست منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں 50 سے زائد ائیر کوالٹی مانیٹرنگ ڈیوائسز پہلے ہی نصب کی جا چکی ہیں، جبکہ فضائی معیار کا ڈیٹا 100 سے زائد عوامی مقامات پر ڈسپلے کیا جائے گا تاکہ شہری اپنے اردگرد کے ماحولیاتی حالات سے باخبر رہ سکیں۔ افتتاحی تقریب میں کلیمیٹ ایکشن سینٹر کے سربراہ یاسر حسین، کے ایم سی سٹی کونسل میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، سینئر بلدیاتی افسران اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
Read Next
14 گھنٹے ago
کراچی کے تمام ٹاؤنز میں ترقیاتی کام جاری ہیں،بہت جلد شہر میں نمایاں تبدیلی نظر آئے گی،ترجمان میئر کرم اللہ وقاصی
14 گھنٹے ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر سڑکوں کے پڑنے والے گڑھوں کی ہنگامی بنیادوں پر بھرائی کا کام جاری
3 دن ago
*ڈملوٹی سے ڈی ایچ اے کو یومیہ ایک کروڑ گیلن پانی کی فراہمی کے منصوبے کا سنگ بنیاد*
4 دن ago
ای کچہری میں شہریوں کی شکایات،میئر کراچی کا فوری کارروائی کا حکم
1 ہفتہ ago
تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا،ترجمان میئر کراچی
Related Articles
ورلڈ کلچر فیسٹیول میں بلدیہ عظمیٰ کراچی آرٹس کونسل کی پارٹنر ہوگی، ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے،میئر کراچی
1 ہفتہ ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا ناظم آباد انڈر پاس کے سریے چوری ہونے کا نوٹس، بحالی کا کام شروع
1 ہفتہ ago
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 38ویں سالگرہ پر مبارکباد
2 ہفتے ago



