صوبائی وزیر برائے بلدیات ارشد ایوب خان کی سربراہی میں خیبر پختونخوا کے تمام کمشنرز اور ریجنل میونسپل افسرز کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے بارے میں اجلاس منعقدہوا. غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب نے کہا کہ انتظامیہ کے ذرائعے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ریگولرائز کریں۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے عوام کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور مالی نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز زرعی لینڈ اور گرین بیلٹس کو بھی تباہ کر رہی ہیں جس سے ماحولیاتی نظام کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز ماسٹر پلان کے ذریعے بننی چاہیے ایسا نہیں کہ جدھر زمین ہو اس پہ سوسائٹی بنا دی جائے۔ تمام انتظامیہ کمشنرز اور ریجنل میونسپل افسر مل کر غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف ایکشن لیں یا انہیں ریگولرائز کرائیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ عوام کو کسی قسم کا مستقبل میں مشکلات کا سامنا ہو۔
Read Next
2 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کے صوبائی افسران کے ترقی کیلئے دو سلیکشن بورڈ قائم
1 دن ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
1 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
2 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
2 دن ago






