سیکرٹری اطلاعات سید طاہر رضا ہمدانی سے نئے تعینات ہونے والے ڈی جی پی آر فرید احمد نے ملاقات کی اور ان سے محکمانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز فرید احمد نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔وہ محکمہ تعلقات عامہ کے دفتر پہنچے تو ڈائریکٹر نیوز کو محمد سہیل جنجوعہ، ڈائریکٹرز الیکٹرانک میڈیا محمد سہیل رانا اور ملک احمد نعیم، ڈائریکٹر کوارڈینیشن خورشید جیلانی، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد صدیق کیانی، ڈپٹی ڈائریکٹرز کرن کرن فضل بٹ اور حفصہ جاوید خواجہ، ہیڈ اف ڈیجیٹل میڈیا ردا ملک اور دیگر سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔بعد ازاں انہوں نے محکمہ کے مختلف شعبوں پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا، شعبہ اشتہارات، انتظامیہ اور ٹیکنیکل ونگ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہیں ان شعبوں کے فرائض اور دیگر محکمانہ امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ تمام افسران حکومت کی عوام دوست پالیسیوں اور اقدامات کو میڈیا میں نمایاں کرنے کے لئے محنت اور جانفشانی سے کام کریں۔انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں کے سربراہ ماتحت عملے کی کارکردگی پر خصوصی توجہ دیں، ان کی حاضری یقینی بنائیں اور محکمانہ امور کم سے کم وقت میں نپٹانے کے لیے بروقت ضروری اقدامات کریں۔
Read Next
17 گھنٹے ago
مریم نواز شریف کاڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو عیدالاضحٰی کے پیش نظر بسوں اورلاری اڈوں کی چیکنگ کا حکم
23 گھنٹے ago
*عرقِ گلاب، فینائل سے صفائی، عیدالاضحٰی کیلئے تمام انتظامات مکمل* تحریر: وسیم بٹ
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا چاند رات اور عیدالاضحٰی کے ایام میں فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم
2 دن ago
ایڈمنسٹریٹر جنرل بس اسٹینڈ ایم سی ایل خاور بشیر احمد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،کاشف جلیل کو اضافی چارج تفویض
2 دن ago
عید الاضحٰی پابندیاں،محکمہ بلدیات پنجاب کے نوٹیفکیشن کے برعکس اضلاع کی انتظامیہ اور پیرا فورس نے کارخانوں اور کاروباری لوگوں کو ہدف بنا لیا،عام شہری بھی پریشان
Related Articles
*وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے گلی،محلوں میں آلائشیں پھینکنے والوں کو 50ہزار روپے جرمانے کی منظوری دے دی-*
3 دن ago
سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی منشیات کے تدارک کیلئے متحرک سول سوسائٹی ممبران سے ملاقات
4 دن ago
”دفتر چھوڑیں، فیلڈ میں آئیں“،وزیرِ اعلیٰ مریم نوازشریف کا عید الاضحٰی پر افسران کو فرنٹ لائن پر رہنے کا حکم
4 دن ago


