وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت اہم اجلاس،عیدالفطر پر ترقیاتی کام جاری رہیں گے

وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں عید الفطر کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایم ڈی واسا غفران احمد اور چیف آفیسر ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا و دیگر محکموں کے افسران نےشرکت کی۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تمام تر ضروری اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی جس کے مطابق عید کے موقع پر عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے انتظامیہ متحرک رہےگی۔ عید الفطر کے موقع پر ترقیاتی کام جاری رکھیں جائیں۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے اپنے علاقوں میں متحرک رہنے کی ہدایات،ایل ڈبلیو ایم سی کو عید کے تینوں ایام میں صفائی انتظامات سے متعلق جامع پلان ترتیب دینے کی بھی ہدایت کی گئی۔ عید گاہوں(مسجدوں) کے باہر اور اردگرد صفائی انتظامات کا یقینی بنایا جائے، ڈی سی لاہور نے مزید کہا کہ قبرستانوں کے باہر صفائی ستھرائی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز عید کے تینوں ایام میں فیلڈ میں متحرک رہیں گے، بہترین انتظامات کریں گے۔ عید الفطر کے اس پر مسرت موقع پر شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ڈی سی لاہور سید موسٰی رضا نےواسا حکام کو سیوریج سسٹم پر خصوصی فوکس کی ہدایت، جہاں کہیں گندا پانی کھڑا ہو فوری ہٹایا جائے اور گھریلو صارفین کو بلاتعطل پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ڈی سی لاہور نے عید اجتماعات کے لیے بہترین انتظامات کی یقین دہانی کروائی۔

جواب دیں

Back to top button