کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا ہے کہ اربن ایریاز میں ہنگامی صورتحال کیلئے ریسکیو 1122 اور سول ایوی ایشن کے درمیان رابطہ کار مستقل پیمانوں پر ہونا چاہیے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ریسکیو 1122 فائر فائٹنگ کیلئے ہائیڈرینٹس لگانے کیلئے سروے مکمل کرے۔ انہوں نے کہا کہ سیفٹی آلات کے بغیر کمرشل عمارات کو نوٹس بھیجیں۔ آپریشن دوسرے مرحلے میں کریں۔ سیفٹی آلات کے بغیر کمرشل عمارات کے خلاف ریسکیو 1122کے ایکشن کیلئے ایم سی ایل اور ایل ڈی اے بھی ساتھ ہونگی۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہائیڈرنٹس کی کمی، لٹکتی تاریں، تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ بھی ریسکیو ہنگامی آپریشن میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2024 میں روڈ سائیڈ حادثہ سے لیکر عمارت حادثہ تک مدد کیلئے ریسکیو ریسپانس ٹائم اوسطاً 7.8 منٹ رہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ریسکیو 1122 بہترین ایمرجنسی سروسز فراہم کررہا ہے۔ استعداد کار بڑھائیں گے۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت ریسکیو 1122 آپریشنل سرگرمیوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ ضلعی آفیسر لاہور ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروسز محمد شاہد نے بریفنگ دی۔
Read Next
1 دن ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
3 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
5 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
1 ہفتہ ago
ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
Related Articles
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
1 ہفتہ ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
1 ہفتہ ago



