وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے 7ویں سول سروس ٹریننگ پروگرام (CSTP) کے 31 پروبیشنرز (ایکس پی سی ایس/پی ایم ایس) کی ملاقات

کراچی (25 جولائی): وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 7ویں سول سروس ٹریننگ پروگرام (CSTP) کے 31 پروبیشنرز (ایکس پی سی ایس/پی ایم ایس) سے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کے دوران ایمانداری ، لگن، جذبے اور پوری صلاحیت کے ساتھ عوام کی خدمت کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو جہاں کہیں بھی تعینات کیا جائے، آپ کی پوری کوشش ہونی چاہیے کہ آپ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوپر حل کریں۔ گریڈ BS-17 کے پروبیشنرز نے اپنا کیریئر شروع کرنے کے لیے ٹریننگ، مینجمنٹ اینڈ ریسرچ ونگ (TMR) میں پری سروس ٹریننگ مکمل کر لی ہے۔ وفد کی قیادت سیکرٹری ٹی ایم آر سعید اعوان نے کی۔ اجلاس میں وزیراوعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، ڈی جی ٹی ایم آر عیسیٰ میمن، چیف انسٹرکٹرز آفتاب میمن اور اسد ابڑو، ڈائریکٹر نوشین عثمان اور ڈی ڈی خلیل شیخ نے شرکت کی۔مراد علی شاہ نے افسران کو بتایا کہ ان کے پاس کافی وقت ہے اور محنت و لگن سے اپنے کیرئیر کو عروج تک پہنچا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ اپنی شخصیت کو متاثر کن بنائیں اور عوام کی دعائیں لیں ۔ آپ کو بہت سی چیلنجز کا سامنا پڑے گا مگر ایمانداری اور لگن کے ساتھ آپ ہر مسئلے پر قابو پالوگے۔وزیراعلیٰ سندھ نے ان کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ موسمی تبدیلی نے پلاننگ اور ترقیاتی کاموں پر بڑا گہرا اثر ڈالا ہےجس کی وجہ سے موسمی مطابقت کے لحاظ سے معیشت اور حکمت عملی کے طریقے کارکو کافی حد تک تبدیل کیا گیاہے اور اب اسے مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ڈیزائن کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اربن فلڈ سے بچنے کے لیے اسٹارم واٹر ڈرین سسٹم شروع کیا جارہاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ایل بی او ڈی سسٹم میں خارج ہونے والے پرانے واٹر ویز کو بھی بحال کر دیا ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ موسم سے مطابقت رکھنے والی نئی فصلیں متعارف کروا کرزرعی معیشت کے فروغ ، پی پی پی موڈ میں سیاحت کو ترقی اور صنعتی شعبے میں بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے نئے تربیت یافتہ افسران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button