*وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر بند روڈ منصوبے کی تکمیل کا مشن/ڈی جی ایل ڈی اے کا منصوبے کا دورہ،جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ ۔*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور بند روڈ منصوبے کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے پیکج ٹو کی دونوں اطراف سروس روڈ پر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، کنٹریکٹر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔سروس روڈ کے چاروں سیکشنز پر کام تکمیل کی جانب گامزن ہے۔پیکج ٹو کے تین سیکشنز پر اسفالٹ کی وئیرینگ کورس کا عمل جاری ہے۔پیکج ٹو کے چوتھے سیکشنز پر ڈرین کا عمل آخری مراحل میں ہے، کنکریٹ آئندہ 48 گھنٹوں میں ڈال لی جائے گی۔پیکج ٹو سگیاں تا بابو صابو مکمل روٹ پر بیک وقت چوبیس گھنٹے کام جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے چوتھے سیکشن پر کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے منصوبے کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی دی گئی ڈیڈ لائن پر ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے ہمراہ بابو صابو پوائنٹ کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے افسران کو ہدایت کی کہ بابو صابو انٹرچینج پر ٹریفک پولیس کی معاونت سے اصلاحات کی جائیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ بابو صابو شہر کا مصروف ترین پوائنٹس ہے، شہریوں کی سہولت کے لیے موثر پلان اپنایا جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ بابو صابو چوک پر ٹریفک کی بہتر روانی کے لیے ٹیپا ٹریفک پولیس سے مل کر ایکشن پلان مرتب کرے۔چیف انجینئر ایل ڈی اے نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بابو صابو چوک پر کنٹرول ایکسس کوریڈور پر ایک نئی لین شامل کر دی گئی ہے۔ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے تجاوزات ختم کی جائیں گی، عارضی طور پر قائم بس اڈا ختم کیا جائے گا۔چوک کو خوبصورت اور کشادہ بنانے کے لیے گرین بیلٹ کو ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے اور سی ٹی او لاہور نے کنٹرول ایکسیس کوریڈور کے انٹری پوائنٹ اور ٹال پلازہ کی مجوزہ لوکیشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے، ٹریفک پولیس ، ٹیپا اور نیسپاک کے افسران موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button