کراچی (25 جولائی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ اقلیتی امور کو ہدایت کی ہے کہ علاج معالجے، اسکالرشپ، جہیز/شادی امداد، قدرتی سانحات اور یاترا امداد کے لیے ایک ارب روپے مالی معاونت کے طورپر اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے مستحق اور ضرورت مند افراد کے لیے مختص کیے جائیں ۔. چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو اقلیتی برادری کے مستحق افراد کو مالی معاونت ، وظائف اور دیگر سہولیات فراہم کرکے انہیں مستحکم کرنے کے لیے کوشاں ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے کراچی میں گرلز ہاسٹل کے دو پراجیکٹس شروع کیے ہیں تاکہ غریب لڑکیوں کو ان کی تعلیم کے حصول کے لیے رہائش فراہم کی جاسکے۔ یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں محکمہ اقلیتی امور کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں اقلیتی امور کے ایم پی اے مکیش چاولہ، وزیراعلیٰ سندھ کے معاونین خصوصی لال چند یوکرانی، راج ویر سنگھ، سکریٹری اقلیتی امور انجم اقبال، ایکس ای این مناریٹیز سنجے دودانی اور دیگر نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 4157,880 افراد یا 10,000 اقلیتی گھرانے اقتصادی اور سماجی طور پر بالکل علیحدگی کا شکار ہیں۔ ان میں سے 460,000 عیسائی، 3,592,500 ہندو اور 105,380 اور دیگر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی امور کے محکمے کا مینڈیٹ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کا تحفظ کرنا ہے۔انہوں نے محکمہ اقلیتی امور کو مالی امداد اور اسکالرشپ پروگرام سمیت فلاحی کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ 911 مذہبی مقامات میں 734 مندر، 141 چرچ، 23 گردوارے، ایک پاسی پلیس اور دیگر شامل ہیں۔ مراد علی شاہ نے محکمہ اقلیتی امور کو ہدایت کی کہ بوسیدہ عمارتوں کی مرمت کروائی جائے اور جہاں اوور ہالنگ یا توسیعی کام جاری ہیں انہیں تیز کیا جائے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ انہوں نے 253 حساس مندروں اور دیگر مذہبی اداروں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کے لیے 366.463 ملین روپے مختص کیے ہیں۔ انہوں نے محکمہ کو پراجیکٹ کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ان کی حکومت نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے ہیں جو اب تک تقسیم کے عمل میں ہے۔ اس پر مکیش چاولہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ میری سرپرستی میں 17 رکنی غیر مسلم ویلفیئر کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی مالی امداد کے لیے کیسز کی چھان بین کرے گی۔ مکیش چاولہ نے کہا کہ مرمت اور دیکھ بھال کے لیے 580 ملین روپے، مالی امداد کے طورپر 150 ملین روپے، علاج کے لیے 120 ملین روپے، اسکالرشپ کے لیے 50 ملین روپے، جہیز/شادی کے لیے 50 ملین روپے، قدرتی حادثات کے لیے 20 ملین روپے اور یاترا کے لیے 30 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ گرانٹ اِن ایڈ فنڈز کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ پالیسی کے تحت سال میں چار بار مالیاتی ہیڈ کے طور پر غریبوں/ضرورت مندوں کو 5000 سے 15000 روپے تک تقسیم کیے جائیں گے۔ علاج معالجے کے لیے 200,000 روپے، مستحق طالب علموں کو تعلیمی مالی امداد (اسکالرشپ) کے لیے 10,000 سے 250,000 روپے، غریب/ضرورت مند لڑکیوں کی شادی کے لیے 50,000 روپے اور قدرتی سانحات پر زیادہ سے زیادہ 500,000 روپے مالی امداد اور اور یاترا کے لیے 200,000 روپے مختص کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہوں نے سوامی نارائن مندر کراچی میں پسماندہ، غریب اور نادار لڑکیوں کے لیے دو ہاسٹلز کے قیام کی منظوری دی ہے جس کے لیے سال 25-2024 میں 20 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ راج ویر سنگھ اور لال چند نے کہا کہ کام مکمل کرنے کے لیے فنڈز نا کافی ہیں۔جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کام مکمل کرنے کے لیے 600 ملین روپے کی منظوری دی۔اجلاس میں6 سست رفتار اسکیموں کے حوالے سے بتایا گیا۔ ان میں لاڑکانہ کے دھرم شالہ کے کام کے لیے 19.835 ملین روپے کی توسیع، ایک کمپاؤنڈ وال، شیڈ اور کمروں کی تعمیر کے لیے 26.670 ملین روپے ہندو مسان نوڈیرو نزد پولیس اسٹیشن اور سانت کرپا دربار تعلقہ نوڈیرو ضلع لاڑکانہ کے لیے مختص ہیں۔39.672 ملین روپے ہندو مسان کی بحالی اور کندھ کوٹ دربار کی مرمت، 19.831 ملین روپے ایس ایس ڈی دھام صالح پٹ، ضلع سکھر کی بحالی، 19.82 ملین روپے گردوارہ داش میش دربار سنگھ صاحب جیکب آباد کی تزئین و آرائش، 20 ملین روپے ریہرکی دربار اور ضلع گھوٹکی کی مرمت، 14.99 ملین روپے ایس ایس ڈی مندر ماڈیجی میں اوپن شیڈ کی تعمیر اورایس ایس ڈی مندرمادیجی اور بابا جرام داس مادیر مندر مادیجی پر تزئین وآرائش ا اور مرمت شامل ہے۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ اقلیتی امور کو ہدایت دی کہ وہ کام میں تیزی لائیں، اور اگر اسکیمیں اس سال مکمل ہوئیں تو وہ مزید فنڈز جاری کریں گے۔
Read Next
3 دن ago
میئر کراچی کی کرسمس کی تیاریوں کے حوالے سے سالڈ ویسٹ ٹیم کے ساتھ کے ایم سی سٹی کونسل کے اقلیتی ممبران سے ملاقات
نومبر 14, 2024
Large Number of Indian Sikh Pilgrims Arrives at Wahga Border, Lahore Provincial Ministers Ramesh Singh Arora and Bilal Akbar Khan welcome the pilgrims Secretary Etpb fared Iqbal & additional Secretary Shrine Saif Khokhar was also in the welcoming ceremony
نومبر 11, 2024
گوردوارہ روہٹری صاحب ایمن آباد کی تزئین آرائش کے منصوبے کا افتتاح
اکتوبر 28, 2024
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے رکن سندھ اسمبلی رانا ھمیر سنگھ کی ملاقات
اکتوبر 28, 2024
سندھ حکومت نے دیوالی کے موقع پر ہندو کمیونٹی کے لیے تعطیل کا اعلان کردیا
Related Articles
صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ سے امریکی وفد کی ملاقات ،انسانی حقوق اور مذہبی اقلیتوں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو
اکتوبر 24, 2024
کمشنر سلوت سعید سے جڑانوالہ سےتعلق رکھنے والے کرسچین کمیونٹی کے نمائندہ وفد کی ملاقات،باقی متاثرین کو امداد کی درخواست
اکتوبر 23, 2024
سندھ کے ہندو ملازمین کو دیوالی کے پیش نظر 25 اکتوبر کو تنخواہیں، الاونس اور پنشن ادا کرنے کے احکامات جاری
اکتوبر 22, 2024
ہندو ملازمین کو دیوالی سے قبل تنخواہیں اور پینشن کی ادائیگی کی جائے۔آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ
اکتوبر 17, 2024