پاکستان ورکرز فیڈریشن PWF کے مرکزی قائدین چوہدری محمد یاسین قائد مزدور۔ شوکت علی انجم مرکزی صدر۔ چوہدری عبدالرحمن آسی مرکزی چئیرمین۔اسد محمود مرکزی جنرل سیکرٹری۔ سید عطاء اللہ شاہ مرکزی فنانس سیکرٹری۔ اور دیگر مرکزی و صوبائی عہدیداران نے کہا ھے کہ خیبرپختونخوا کے ملازمین نے اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کرکے نئ تاریخ رقم کردی۔ کامیاب احتجاج اور مطالبات منوانے پر ملازمین تنظیموں کے قائدین و کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک گیر تنظیم پاکستان ورکرز فیڈریشن جدوجہد پر یقین رکھتی ھے اور اس کامیاب و تاریخی احتجاج پر اگیگا خیبر پختونخوا۔ ال گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈینشن کونسل۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ۔ صوبائی پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا اور پی ڈبلیو ایف پشاور و بنوں ریجن کے قائدین کو زبردست خراج تحسین پیش کی جن کے کاوشوں، مسلسل جدوجہد اور مہم نے اس تاریخی دھرنا کو کامیاب بنایا۔ اور اس تاریخی جدوجہد کے نتیجے میں خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کو مجبور ہوکر اعلان کرنا پڑا کہ ہم نے بھی صوبائی ملازمین کو وفاقی طرز پر تنخواہوں و پنشن میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پاکستان ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ کے مرکزی قائدین نے فیڈریشن کے ساتھ ملحقہ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے لیڈران

شوکت علی کیانی۔ حاجی انور کمال خان۔ محمد سلمان ہوتی۔ محبوب اللہ۔ بشیر باچہ۔ شاد خان۔ بلال بلوچ و تمام بلدیاتی اداروں کے یونینز لیڈران اور پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے قائدین حاجی سراج الدین برکی۔ شرافت اللہ یوسفزئ۔ مجاہد اعظم۔ شمس التاج۔ فضل حکیم۔فتح علی۔ تاج محمد۔ انور خان اور دیگر صوبائی و ضلعی قائدین کو کامیاب احتجاج اور جدوجہد پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ کے مرکزی عہدیداران کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا اعلان کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ملازمین و مزدور حقوق کے تحفظ اور ان کو درپیش مسائل و مشکلات کو حل کرنے کےلئے مشترکہ جدوجہد تیز کی جائے گی۔






