صوبائی وزیر بحالی مخدوم محبوب الزمان کی صدارت میں سندھ میں جاری مون سون سسٹم پر اہم اجلاس

دوران مون سون سسٹم عوام کو کسی بھی تکلیف سے بچانے کے لیے صوبائی وزیر بحالی مخدوم محبوب الزمان کی جانب سے تمام افسران کو اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں

صوبائی وزیر بحالی مخدوم محبوب الزمان کو ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر عابد شیخ نے ریسکیو سروس کی خدمات پر تفصیلی بریفنگ دی

اجلاس کے آغاز صوبائی وزیر بحالی مخدوم محبوب الزمان نے کاشف سینٹر واقعے میں ریسکیو 1122 کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیلڈ میں ادارے کے سربراہ کا اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑا ہونا یقیناً قابل ستائش عمل ہے اس سے ٹیم کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر عابد جلال الدین شیخ نے ریسکیو 1122 کے انتظامات کے بارے میں بتایا ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی ریسکیو 1122 سندھ مون سون بارشوں میں خدمات فراہم کر چکی ہے

ڈی جی ریسکیو کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں ریسکیو 1122 کی سروسز موجود ہیں ، وہاں مون سون سے پیدا ہونے والی متوقع واٹر ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے جدید آلات اور واٹر ریسکیو ماہرین موجود ہیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر بحالی مخدوم محبوب الزمان نے حکومت سندھ کی جانب سے ڈی جی ریسکیو 1122، ڈاکٹر عابد جلال الدین شیخ کو ہدایت دی کہ مون سون ہنگامی پلان کو مستقل بنیادوں پر تمام متعلقہ اداروں سے شیئر کیا جائے

حکومت سندھ کا مقصد عوامی خدمت ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ماتحت اداروں کا فرض ہے ، مخدوم محبوب الزمان

امید ہے کہ اس بار ریسکیو 1122 (سندھ) پہلے سے زیادہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے

اجلاس میں سیکریٹری بحالیات ڈاکٹر وسیم شمشاد ، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 (سندھ) ڈاکٹر عابد جلال الدین شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر (ہیڈکوارٹر)، ریسکیو 1122 (سندھ)، ادنان جاگیرانی اور دیگر ریسکیو 1122 کے افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button