گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے سابق رکنِ صوبائی اسمبلی عمران ندیم شگری کو انجمن ہلال احمر گلگت بلتستان کا چیئرمین تعینات کر دیا ہے۔
گورنر سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے عمران ندیم شگری کو پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی گلگت بلتستان کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔
گورنر گلگت بلتستان نے اس امید کا اظہار کیاہے کہ نو تعینات چیئرمین پی آر سی ایس کی فعالیت کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے مستحق افراد کی مدد کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے انہوں نے نو تعینات چیئرمین کو ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔