لاہور میں تاریخ کی سب سے بڑی بارش ریکارڈ،ائیرپورٹ پر 357 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ
ایم ڈی واسا غفران احمد نے عوام سے درخواست کی ہے کہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔بارش کے دوران بجلی کے کھمبے اور تاروں سے دور رہیں کیونکہ ان میں کرنٹ ہو سکتا ہے جو خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ ایسی جگہوں پر جانے سے گریز کریں جہاں پانی جمع ہو چکا ہو یا سیلاب کی صورتحال ہو۔ غیر ضروری طور پر باہر جانے سے پرہیز کریں اور کوشش کریں کہ بارش کے دوران گھروں میں ہی محفوظ رہیں۔
اگر گاڑی چلانا ضروری ہو تو رفتار کم رکھیں اور پانی سے بھرے راستوں سے بچیں، تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔
اگر گھر سے باہر جانا ضروری ہو تو محفوظ راستوں کا انتخاب کریں اور پانی میں پیدل چلنے سے پرہیز کریں۔ بچوں کو بارش میں کھیلنے سے روکیں اور انہیں گھر کے اندر ہی محفوظ رکھیں۔