وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی منظوری ترجیحی بنیادوں پر دی جا رہی ہے جبکہ دہائیوں سے التواء کا شکار اہم منصوبے بھی اب منظور ہونے لگے ہیں۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق لاہور کی تاریخ میں پہلی بار ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کی جا رہی ہے۔ بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پی ڈی ڈبلیو پی سے منظور ہو چکا ہے جبکہ کٹاربند ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی منظوری بھی لی جائے گی۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق منصوبوں کے تحت سیوریج کے پانی کو صاف کر کے دریائے راوی میں ڈالا جائے گا۔ اس مقصد کے تحت بابو صابو کے مقام پر 836 ایکڑ اراضی سال 1992-93 میں حاصل کی گئی تھی۔ بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ منصوبے کی کل لاگت 50.2 ارب روپے ہے۔ پہلے مرحلے میں کینٹ ڈرین، ملتان روڈ اور گلشن راوی کے سیوریج کو صاف کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ یہ منصوبہ فرانس کے ڈونر ادارے اے ایف ڈی کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت یومیہ 88 ملین گیلن پانی صاف کیا جا سکے گا جبکہ منصوبے کی کل استعداد یومیہ 198 ملین گیلن ہو گی۔ یہ منصوبہ تقریباً ساڑھے چار سال میں مکمل کیا جائے گا۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق لاہور کا سیوریج ڈسپوزل سے پہلے مکمل طور پر صاف کرنے کے لیے کل 6 ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس درکار ہوں گے۔ سینئر منسٹر پنجاب مریم اورنگزیب کی ہدایات کی روشنی میں ماحولیاتی بہتری کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں گے۔
Read Next
2 دن ago
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا ریلوے اسٹیشن اربن ریجنریشن منصوبے کا دورہ،طاہر فاروق کی بریفنگ
2 دن ago
راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا راوی شہر میں کمرشل واجبات کی عدم ادائیگی پر آپریشن، متعدد کاروباری مراکز سیل
3 دن ago
*LDA Enforces Strict Safety Measures at Construction Sites During Monsoon; Excavation Banned Until August 15*
5 دن ago
*نئے پورشن کی تعمیر، گھر کی مرمت یا چھت ڈالنے کیلئے 5 سے 10 لاکھ تک بذریعہ ای پورٹل قرض حاصل کیا جاسکے گا،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین*
7 دن ago
پنجاب، تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو غیر قانونی کمرشلائزیشن،رہائشی علاقوں میں قواعد کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کا حکم
Related Articles
**رُوڈا اور قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کے درمیان سماجی ترقی کے فروغ کے لیے ایم او یو پر دستخط**
1 ہفتہ ago
*سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا ننکانہ صاحب میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے منصوبوں کا دورہ، معیار اور بروقت تکمیل پر خصوصی زور*
1 ہفتہ ago
*وزیراعلیٰ پنجاب کے "اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کا ایک اور تاریخی سنگ میل، ایک لاکھ 66 ہزار بلاسود قرضے جاری*
1 ہفتہ ago


