ڈسکہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا،درجنوں منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں،وزیر بلدیات ذیشان رفیق

صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔ڈسکہ کی سڑکوں، گلیوں، سیوریج اور اسٹریٹ لائٹس کے درجنوں منصوبے کی تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ چکے ہیں. ان منصوبوں کی تکمیل سے ڈسکہ شہر کے درینہ مسائل ہونگے اور ڈسکہ کی عوام سے کئے گئے وعدوں بھی ایفا ہونگے۔

یہ بات انہوں نے گلہ تیلیاں والا، محلہ راجپوتاں، محلہ موتی مسجد اور محلہ حق پورہ جی ٹی روڈ پسرور تک ٹف ٹائلز اور سٹریٹ لائٹس لگانے کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ صدر مسلم لیگ ن ڈسکہ محمد عظیم بٹ، ندیم بٹ، سلمان اسلم، چودھری نصر اللہ چیمہ ایڈووکیٹ ، چودھری رسالت گجر، ظفر اقبال بٹ سابق کونسلر کے علاؤہ کثیر تعداد میں اہلیان ڈسکہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ ن جب بھی اقتدار میں آئی ملک نے ترقی کی ہے اور خدمت کی سیاست اس کا وطیرہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرہم نواز شریف صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام اسی سلسلہ کی ایک اہم کڑی ہے۔ انہوں نے کہا لاہور میں کوڑا کی ڈور ٹو لفٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے اور جلد ہی صوبہ کے دیگر شہروں کی طرح ڈسکہ میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن کا آغاز کیا جائیگا۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ الیکشن میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کی سٹی میں نکاسی آب کیلئے 77 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈرین کی تکمیل آخری مراحل میں ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button