چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں محنت اور لگن کے ساتھ کام جاری رکھیں گے، سلمان عبداللہ مراد

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں محنت اور لگن کے ساتھ کام جاری رکھیں گے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیرانتظام تمام شاہراہیں اس وقت کلیئر ہیں، شہر کے تمام انڈرپاسز اور چاکنگ پوائنٹس پر برساتی پانی موجود نہیں ہے، رین ایمرجنسی کی غرض سے سٹی وارڈنز بھی اہم شاہراہوں پر تعینات کئے گئے ہیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی مون سون بارشوں کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، یہ بات انہوں نے بارشوں کے بعد مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور واٹر کارپوریشن کی ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں،سکشن پمپس اور ضروری مشینری کے ساتھ عملہ سڑکوں پر موجود ہے، بارشوں کے بعد لاہور کی موجود صورتحال کے مقابلے میں کراچی بہت بہتر ہے، مخالفین کے خیالات نے اس شہر کو ڈبویا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ تنقید کرنے والے اس شہر کو تعصب کی بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی کے تمام ٹاؤن چیئرمینز اس وقت گراؤنڈ پر موجود ہیں اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button