حکومت گلگت بلتستان نے دوران ملازمت وفات پانے والے 503 ملازمین کے لواحقین کیلئے ڈیڑھ ارب روپے پلاٹ کی مد میں ادائیگیوں کیلئے ریلیز کر دیئے

گلگت: وزیر اعلٰی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے خصوصی احکامات پر محکمہ خزانہ گلگت بلتستان نے دوران ملازمت وفات پانے والے 503 ملازمین کے لواحقین کیلئے وزیر اعلی اسسٹینس پیکج کے تحت ڈیڑھ ارب روپے پلاٹ کی مد میں ادائیگیوں کیلئے ریلیز کر دئیے ہیں۔ محکمہ خزانہ گلگت بلتستان نے اس سلسلے میں 2015سے دوران ملازمت وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے قانونی وارثوں میں رقوم کی تقسیم کیلئے لسٹ جاری کر دی ہے۔ واضح رہے وزیر اعظم پاکستان نے دوران ملازمت وفات پا جانے والے سرکاری ملازمین کے ورثا کیلیے 2015 میں نظرثانی شدہ امدادی پیکیج کی منظوری دی تھی مگر فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث لواحقین کو ادائیگیاں ممکن نہ ہوسکی تھی لیکن وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا اور سیکریٹری خزانہ عزیز احمد جمالی کی کاوشوں سے امسال متوفی ملازمین کے قانونی وارثوں کو پلاٹ کی مد میں ادائیگیوں کیلئے ڈیڑھ ارب روپے ریلیز کر دئیے گئےہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button