وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے پاور سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ برقیات کی جانب سے زیر تعمیر پاور منصوبوں کیلئے متعین کردہ ٹائم لائنز میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام ٹارگٹڈ پاور پروجیکٹس کو ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کیا جائے۔ موجودہ حکومت کے مختصر مدت میں تقریباً 13میگاواٹ اضافی بجلی گلگت کے سسٹم میں شامل کی گئی ہے۔ پاور کے جتنے منصوبے اس دور میں مکمل ہوئے ہیں اتنے منصوبے گزشتہ دس سالوں میں بھی مکمل نہیں ہوئے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر سیکریٹری برقیات کو ہدایت کی کہ محکمے میں سزاء و جزاء کے نظام کو سختی سے رائج کریں۔ غذر، دیامر اور اپر ہنزہ کے علاقوں میں زیر تعمیر پاور کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔ محکمے کی جانب سے دیئے جانے والے ٹائم لائنز میں تاخیر کی صورت میں متعلقہ آفیسران اور ٹھیکیدار کیخلاف کارروائی کی جائے۔ گورننس اور سروس ڈیلوری کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے سخت فیصلے کئے جائیں گے۔ ماضی میں مختلف انکوائرائیوں میں آفیسران کیخلاف تجویز کردہ سزاؤں کو معاف کیا گیا ہے لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے بلکہ غفلت برتنے اور نااہلی کا مظاہرہ کرنے والے آفیسران کیخلاف تادیبی کارروائیوں کو یقینی بنائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ناقص کنسلٹنسی اور مانیٹرنگ کا موثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے اکثر منصوبے التواء کا شکار ہوئے ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کیلئے حکمت عملی بنائی جائے تاکہ مفادعامہ کے منصوبوں کی تکمیل ورک پلان کے مطابق ہو۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ نلتر 16میگاواٹ پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے متعلقہ کمپنی کی جانب سے مئی تک کی ٹائم لائن دی گئی ہے جس کو یقینی بنایا جائے۔ اس منصوبے کو مئی تک مکمل نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ کمپنی کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موسم سرما میں بجلی کے بحران کو کم کرنے کیلئے متعلقہ کمیونٹی کے تعاون سے محکمہ برقیات کنزرویشن کیلئے اقدامات کرے۔ جو پاور پروجیکٹس مکمل ہوئے ہیں ان کو چلانے کیلئے درکار ضروری سٹاف کی بھرتیاں ایس پی ایس کے تحت کی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے شغرتھنگ 26 میگاواٹ کے تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ پروجیکٹ ڈائریکٹر کو اس اہم منصوبے کو ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ گلگت بلتستان ریجنل گرڈ کے منصوبے کی افادیت کو مد نظر رکھتے ہوئے مقررہ مدت میں اس منصوبے کی تکمیل کو یقینی بنایاجائے اور ریجنل گرڈ میں استعمال ہونے والے میٹرل کے معیار کا خیال رکھا جائے۔ اجلاس میں صوبائی سیکریٹری برقیات نے پاور پروجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
Read Next
2 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے شیرقلعہ میں ایک میگاواٹ پاور پروجیکٹ کا افتتاح کردیا
2 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے شگر، کھرمنگ، روندو، یاسین، گوریکوٹ، داریل اور تانگیر کے 30بیڈ ہسپتالوں کی تاخیر کا نوٹس لے لیا
3 دن ago
ترقیاتی بجٹ کا معاشی اصولوں کے مطابق 100 فیصد استعمال یقینی بنایا جائے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان
3 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے 6 میگاواٹ کارگاہ پاور پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا،میڈیا سے گفتگو
4 دن ago