پی اینڈڈی اجلاس،ایک کھرب 37 ارب کی 24 سکیمیں منظور،لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے لئے 73 ارب 30 کروڑ کی منظوری

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے بارہویں اجلاس میں لوکل گورنمنٹ اوراربن ڈویلپمنٹ سیکٹر زکی 24 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 1 کھرب 37 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں لاہور کے مختلف علاقوں بشمول نشتر I- زون، علامہ اقبال II- زون، راوی زون، داتا گنج بخش زون، سمن آباد زون، گلبرگ زون، شالامار زون، عزیز بھٹی زون، واہگہ زون، نشتر II- زون اور علامہ اقبال زون میں روڈز اور گلیوں کی بہتری و بحالی سمیت سیوریج و نکاسی آب اور سٹریٹ لائٹس کیلئے 58 ارب 99کروڑ 81 لاکھ 50 ہزار روپے، اربن ڈویلپمنٹ موڈ کے تحت وزیر اعلیٰ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام برائے علامہ اقبال زون، نشتر زون I-، نشتر زون II-، سمن آباد زون، راوی زونII-، راوی زون I-، شالیمار زون، عزیز بھٹی زون، گلبرگ زون، واہگہ زون I- اور واہگہ زون II- کیلئے 73ارب 30 کروڑ روپے اور لوکل گورنمنٹ پنجاب میں آئی ٹی پر مبنی مانیٹرنگ سسٹم کی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے (ترمیمی) کیلئے 69کروڑ 50لاکھ 8 ہزار روپے شامل ہیں۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل سمیت چیف اکانومسٹ ناصر اقبال ملک، متعلقہ سیکرٹریز، محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button