چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلام آباد میں ٹینس کے کھیل کو فروغ دینے، ٹینس کورٹس کی اپ لفٹنگ، ٹینس کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی قومی اور بین الاقوامی کوچز کے زریعے ٹریننگ جیسے موضوعات زیر باعث آئے۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ سی ڈی اے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ساتھ ملکر اسلام آباد میں سپورٹس کمپلیکس کے قریب قائم پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ٹینس کورٹس کی اپ لفٹنگ کیلئے بھرپور معاونت فراہم کرے گا۔ سی ڈی اے کے سپورٹس اینڈ کلچر ڈائریکٹوریٹ کو پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ساتھ ملکر اس سلسلہ میں مکمل سروے کرنے اور مکمل فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی جسکی روشنی میں سی ڈی اے اور پاکستان ٹینس فیڈریشن اسلام آباد ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے علاوہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، ٹینس کورٹس کی تعمیر کے علاوہ بین الاقوامی معیار اور ا سٹنڈرڈ کی کوچنگ شامل ہیں۔ملاقات میں بتایا گیا کہ سی ڈی اے نے اسلام آباد میں پیڈل کورٹس کیلئے 5 گراؤنڈز کی نیلامی کی جن سے 76 لاکھ روپے ماہانہ آمدنی ہورہی ہے جو پیڈل ٹینس کورٹس کی تعمیر و ترقی پر خرچ کی جائے گی۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کو سپورٹس فرینڈلی شہر بنانے کیلئے سی ڈی اے کھیلوں کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کررہے ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے اسلام آباد میں ٹینس کے کھیل کو فروغ دینے، طلباء و طالبات کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے اور مختلف سیکٹرز میں واقع سی ڈی اے کے گراؤنڈز کے علاوہ ٹینس کورٹس کی تعمیر، تزئین و آرائش اور جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے تاکہ نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی معیار کے ٹینس کے کھلاڑی ملک کی نمائندگی کرکے ملک کا نام روشن کریں۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی قیادت میں سی ڈی اے کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نمائندہ نے بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے کے تعاون سے اسلام آباد کو ایک ٹینس فرینڈلی شہر بنانے کی راہ ہموار ہوگی۔ یہ اشتراک نہ صرف کھلاڑیوں کیلئے فائدہ مند ہوگا بلکہ والدین اور تعلیمی ادارے بھی اپنی دلچسپی کے ساتھ اس کھیل کو فروغ دے سکیں گے۔یہ شراکت داری مستقبل میں کوچنگ کیمپ، تربیتی ورکشاپس، انٹر اسکول و انٹر کالج ٹورنامنٹس اور قومی سطح کے مقابلوں کے انعقاد کا باعث بھی بنے گی۔
Read Next
21 گھنٹے ago
پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری مکمل،اسلام آباد،کوئٹہ تاخیری حربے،کے پی کے حلقہ بندیاں مکمل نہ ہو سکیں،گلگت بلتستان نظر انداز
1 ہفتہ ago
Toshakhana (management and regulation) rules 2026
2 ہفتے ago
گلگت بلتستان کے مسائل پر وزیراعظم کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت منعقد
2 ہفتے ago
حمزہ فرخ پاکستان کلائمیٹ چینج اتھارٹی کے پہلے چیئرمین مقرر،نوٹیفکیشن جاری
3 ہفتے ago
کفایت شعاری،ایندھن کی بچت کے اقدامات پر عملدرآمد،وفاقی حکومت نے ہدایات جاری کر دیں،سخت پابندیاں
Related Articles
گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی
ستمبر 3, 2026
سابق وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم چیمبر میں واپڈا کا اعلٰی سطح اجلاس
اگست 28, 2026
*ریلوے اراضی پر قابضین اور اسمگلنگ میں ملوث کارگو کمپنیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ،آئی جی ریلویز پولیس کی سخت کارروائی کی ہدایت*
اگست 28, 2026


