میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے تاریخی سولجر بازار کی بحالی اور تزئین و آرائش کا کام بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے جاری ہے، سولجر بازار طویل عرصے سے تجاوزات اور عدم توجہی کے باعث شدید متاثر ہوچکا تھا اور اس کی حالت انتہائی خراب تھی، تاہم اب علاقے کی صورتحال میں نمایاں تبدیلی آرہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاریخی سولجر بازار کی بحالی اور تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر میونسپل کمشنر کے ایم سی ابرار جعفر، سینئر ڈائریکٹر کے ایم سی اسٹیٹ سمیرا حسین سمیت دیگر بھی موجودتھے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے سولجر بازار کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں جس کا مقصد تاریخی و تجارتی اہمیت رکھنے والے اس علاقے کو دوبارہ بہتر حالت میں لانا ہے، تجاوزات اور خستہ حالی کے باعث بازار کی اصل شکل متاثر ہوگئی تھی تاہم بحالی کے کام کے بعد سولجر بازار کی صورتحال بتدریج تبدیل ہورہی ہے، میئر کراچی کے مطابق شہری علاقوں کی بہتری، بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور تاریخی مقامات کی بحالی کے لیے بلدیاتی سطح پر اقدامات جاری رہیں گے، سولجر بازار کی بحالی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس سے علاقے کے مکینوں، دکانداروں اور شہریوں کو بہتر ماحول میسر آنے کی توقع ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی اور بحالی کے منصوبوں پر کام جاری ہے اور جہاں ضرورت ہوگی وہاں بلدیاتی ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے، انہوں نے کہا کہ مختلف ترقیاتی و دیگر کاموں کے باعث شہر کی اہم شاہراہوں اور متاثرہ سڑکوں کو دوبارہ تعمیر کیا جارہا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو اور شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، میئر کراچی نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم اور نیشنل کوچنگ سینٹر کے اطراف کے علاقے میں بھی سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے، کے ایم سی کی متعلقہ ٹیمیں متاثرہ حصوں کی تعمیر و مرمت میں مصروف ہیں تاکہ شاہراہ کو دوبارہ بہتر حالت میں لایا جاسکے،انہوں نے کہا کہ شہر کی اہم شاہراہوں کی بحالی اور انفراسٹرکچر کی بہتری بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ترجیحات میں شامل ہے، سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کام کو شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو مدنظر رکھتے ہوئے آگے بڑھایا جارہا ہے،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ اورنگی ٹاؤن کی اندرونی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام جاری ہے جس کا مقصد شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا اور علاقے کے بنیادی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا ہے، انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور اورنگی کی اندرونی گلیوں اور سڑکوں کی بحالی بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، میئر کراچی کے مطابق بلدیاتی سطح پر جاری منصوبوں میں مقامی نمائندوں کی موجودگی اور نگرانی کو اہمیت دی جارہی ہے تاکہ ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار پر نظر رکھی جاسکے اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے،انہوں نے کہا کہ عوامی سہولت کے منصوبوں پر کام جاری رہے گا اور کراچی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں سمیت بنیادی شہری انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
Read Next
22 گھنٹے ago
کراچی کے بنیادی شہری مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں،پارلیمانی لیڈر، ترجمان میئر کراچی
22 گھنٹے ago
ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ڈیڈلائن مقرر،سڑکوں کے ساتھ سٹریٹ لائٹس کی بحالی پرخصوصی توجہ دی جائے،میئر کراچی
3 دن ago
ناتھا خان روڈ اور گلستانِ جوہر کے درمیان اہم رابطہ سڑک کا منصوبہ آخری مراحل میں داخل
3 دن ago
چکور نالہ کی کارپٹنگ کا کام چار روز میں مکمل کرلیا جائے گا،میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب
4 دن ago






