شہریوں کو جدید اور آسان سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے جمالو ٹرین کا آزمائشی سفر کامیابی سے مکمل کر لیا گیا، باقاعدہ افتتاح سے قبل سکھر سے روہڑی تک ٹرین کا عملی تجربہ کیا گیا۔چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے ڈی ایس ریلوے فرحان غنی اور ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل کے ہمراہ سکھر ریلوے اسٹیشن سے جمالو ٹرین کی آزمائشی سروس میں سفر کیا اور سکھر سے روہڑی تک ٹریک اور آپریشنل امور کا جائزہ لیا۔اس موقع پر جمالو ٹرین کی پہلی آزمائشی دوڑ کامیابی سے مکمل کی گئی۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر نے ریلوے حکام کے ہمراہ سفر کرتے ہوئے سروس کے مختلف انتظامات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر سردارزادہ سید محسن عباس شاہ، فوکل پرسن وزیر بلدیات سندھ عرفان علی دائودپوٹو، سردار تقی خان داریجو، چیف آفیسر ضلع کونسل سکھر لالا ظفر اقبال مغل اور دیگر بھی موجود تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ جمالو ٹرین، جمالو پارک اور دیگر لوکل منصوبوں کا افتتاح محرم الحرام سے قبل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمالو ٹرین اپنی نوعیت کی ایک منفرد سفری سہولت ہوگی جو عوام کو سستی، محفوظ اور آسان سفر کی سہولت فراہم کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے میں ضلع سکھر کی مختلف ٹاؤن کمیٹیز شامل ہوں گی جبکہ اسکول کے طلبہ اور مزدوروں کے لیے سفر مفت رکھا جائے گا۔
Read Next
3 دن ago
کراچی میں اس وقت تقریباً 2000 ارب روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں،وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ
4 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ کا گندم کی مارکیٹ قیمت میں اضافے پر تشویش کا اظہار*
5 دن ago
چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کاجمالو پارک کا دورہ
5 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کے ساتھ ورچوئل اجلاس*
1 ہفتہ ago






