پاسکو سے ایک ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نےمنظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبہ میں گندم اور آٹے کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔اجلاس میں پاسکو سے ایک ملین میٹرک ٹن گندم خرید نے کا فیصلہ کیاگیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبے میں آٹے اورگندم کے نرخ میں استحکام کیلئے پاسکو سے گندم خریدنے کی منظوری دے دی،جس کے تحت صوبے میں آٹے کا نرخ اورویٹ مارکیٹ کے استحکام کیلئے پاسکو سے گندم خرید ی جائے گی اور عوام کے لئے سستی روٹی اور سستا آٹا یقینی بنانے کے لئے فلورملون کو گندم 3300 روپے فی من فراہم کی جائے گی۔اجلاس میں پنجاب سے دوسروں صوبوں بالخصوص کے پی کے اورسندھ کو گندم کی فراہمی روکنے کے تحفظات پر غورکیاگیا۔ویڈیو لنک اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایاگیا کہ پنجاب سے کسی صوبے کو گندم کی فراہمی روکنے پر پابندی کے شواہدمبنی برحقیقت نہیں۔سندھ کو گندم کی فراہمی روکنے کے حوالے سے کوئی شکایت رپورٹ نہیں کی گئی۔پنجاب میں گندم کے سٹاک ڈکلیئر کرنے کا عمل جاری ہے،مکمل ڈیٹا تیاری کے مراحل میں ہے۔پنجاب میں گندم کی موجودہ فصل کا دانہ نسبتاً چھوٹاہے،صوبے کی غذائی ضروریات پورا کرنے کیلئے سٹاک ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ غذائی ضروریات پوری کرنے کے بعدپنجاب خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کافرض ضرورادا کرے گا۔

جواب دیں

Back to top button