وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سپیشل ایجوکیشن کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر ترین مدت میں خصوصی بچوں کے 5 ہزار سے زائد داخلے کا نیا ریکارڈ قائم ہوا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے معاون خصوصی ثانیہ عاشق اور پوری ٹیم کو شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس میں واضح فیصلہ کیا کہ غریب بچوں کو مریم نواز آٹزم سکول میں مکمل طور پر مفت تھراپی اور تعلیم دی جائے۔اس موقع پر خصوصی بچوں کو ہمّت کارڈ پروگرام میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر دنیا بھر سے بہترین ماہرینِ آٹزم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں مزید 48 نئی بسوں کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آٹزم سکول کے بچوں، اساتذہ اور سٹاف کے لیے یونیفارم اور ڈیزائن کی بھی منظوری دی۔13 رکنی بورڈ آف گورنرز کی تشکیل اورآٹزم ریسورس سینٹر کے تین سالہ اسٹریٹجک پلان کی منظوری دی گئی۔معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ مریم نواز آٹزم سکول میں ایک کسٹمائزڈ ماڈل نافذ کیا جا رہا ہے۔ جو دنیا کے مختلف ممالک میں رائج کامیاب، ثبوت پر مبنی (Evidence-Based) آٹزم ماڈلزاور بین الاقوامی تحقیقی تجربات کے گہرے مطالعے کے بعد تیار کیا گیا ہے۔سکول کے لیے ایک جامع فنکشنل گرین نصابِ تعلیم بھی تیار کیا گیا ہے جس میں کمیونیکیشن و لینگویج، لائف اسکلز، اسلامی و اخلاقی تعلیم، ٹیکنالوجی، جسمانی تعلیم اور سماجیات شامل ہیں۔بریفنگ میں مزید بتایا کہ پاکستان کے پہلے آٹزم سکول میں اوپن جم، واکنگ ٹریک، سنسری گارڈن اور ساؤنڈ تھراپی سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔یہاں 3 سے 16 سال تک کے بچوں کو داخلہ دیا جائے گااور مریم نواز آٹزم سکول اینڈ ریسرچ سینٹر میں بچے 22 سال کی عمر تک زیرِ تعلیم و زیرِ علاج رہ سکیں گے۔سکول کے لئے خصوصی ہائبرڈ ماڈل تیار کیا گیا ہے،جس کے تحت بچوں کو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں تصویری اور تحریری تھراپی دی جائے گی۔بچوں کے والدین کے لیے بھی کوچنگ ماڈیولز تیار کر لیے گئے ہیں تاکہ گھر اورسکول کے درمیان بہتر ہم آہنگی قائم کی جا سکے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ آٹزم سکول میں بچوں کی سکلز اور حفاظت کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے جبکہ چلڈرن ویلفیئر آفیسرز بچوں کی حفاظت اور فلاح کی براہِ راست نگرانی کریں گے۔ سکول میں ریسرچ اینڈ ٹیچر ٹریننگ ڈویژن بھی قائم ہوگا،جہاں ماسٹر ٹرینرز اساتذہ کو جدید تربیت فراہم کریں گے۔ ایک سالہ ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ پروگرامز بھی شروع کیے جائیں گے۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
محکمہ داخلہ پنجاب میں علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
2 گھنٹے ago
مریم نواز شریف کی اسلام آباد میں پاکستان منرلزانویسٹمنٹ فورم2026 میں شرکت اور خصوصی خطاب
1 دن ago
*مریم نوازشریف نے جہلم میں جمنیزیم /سپورٹس کمپلیکس بحالی پراجیکٹ کا بھی افتتاح کردیا۔*
1 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے جہلم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کیتھ لیب پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
2 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا جہلم میں 15 دسمبر کو نواز شریف سکول آف ایمیننس،دینہ،سوہاوہ اورپنڈدادنخان میں گرین بسیں چلانے کا اعلان
Related Articles
پنجاب،25 اعلٰی افسران کے تقرروتبادلے،دانش افضل سیکرٹری ہاؤسنگ،محمد جہانزیب کمشنر لاہور،نعمان یوسف سیکرٹری سروسز تعینات
6 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا بعض اضلاع میں بیوٹیفکیشن پلان کی تکمیل اور معیار میں تساہل برتنے پربرہمی کا اظہار
1 ہفتہ ago



