سندھ میں تین روزہ بارشوں کے الرٹ کے پیش نظر وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں خصوصی رین ایمرجنسی ڈیسک قائم کردیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے اور شدید بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت اور املاک کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور صوبے بھر میں تمام ضروری احتیاطی اور ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں۔عوام کی سہولت کے لیے بارش سے متعلق ہنگامی صورتحال کی اطلاع دینے اور مدد حاصل کرنے کے لیے ٹول فری ہیلپ لائن (0800-91915) فعال کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کا پبلک کمپلینٹ سیل بھی 021-99202047، 021-99207349 اور 021-99207568 نمبرز پر چوبیس گھنٹے فعال رہے گا۔رین ایمرجنسی ڈیسک پر چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر ایک خصوصی ٹیم تعینات کی گئی ہے، جو شکایات وصول کرنے، متعلقہ اداروں سے رابطہ کاری اور بروقت کارروائی یقینی بنانے کی ذمہ دار ہوگی۔وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے تمام بلدیاتی اداروں، پانی و نکاسی آب کے اداروں، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مکمل طور پر متحرک رہنے اور مؤثر نکاسی آب کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی، بالخصوص نشیبی اور حساس علاقوں میں خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے ٹریفک پولیس کو بھی خصوصی ہدایات جاری کیں کہ بارشوں کے دوران جامع ٹریفک مینجمنٹ پلان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے، متبادل راستوں کی نشاندہی کی جائے اور مسافروں کو بروقت معلومات فراہم کی جائیں۔وزیر اعلیٰ نے ضلعی پولیس افسران کو ہدایت کی کہ متوقع بارشوں کے دوران ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی معاونت کے لیے فعال طور پر مصروف رہیں اور ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری کارروائی یقینی بنائیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام محکمے مکمل طور پر تیار رہیں۔ انسانی جانوں اور املاک کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور ہر ادارے کو انتہائی چوکس اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے چاہئیں۔وزیر اعلیٰ نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، شدید بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر مقررہ ہیلپ لائن نمبرز پر اطلاع دیں۔سندھ حکومت موسمی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پیش گوئی کے پورے عرصے کے دوران مکمل تیاری برقرار رکھیں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کو کم سے کم کیا جاسکے اور موسم سے متعلق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جاسکے۔
Read Next
15 گھنٹے ago
سندھ ویژن پروگرام،سکھر کے بلدیاتی سربراہان کا اہم اجلاس
15 گھنٹے ago
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کے اعزاز میں عشائیے میں شرکت
2 دن ago
مراد علی شاہ اورامجد حسین کی ملاقات،سندھ اور گلگت بلتستان کے درمیان ادارہ جاتی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
2 دن ago
موسمیاتی تبدیلی پاکستان کی معیشت، زراعت، شہری آبادی، بنیادی ڈھانچے اور عوام کے لئے ایک سنگین چیلنج بن چکی ہے وزیر بلدیات سندھ
6 دن ago
سندھ سلیکشن بورڈ 2 کا اجلاس،مختلف محکموں کے 542 افسران کی گریڈ 18 سے 19میں ترقیوں کی سفارش
Related Articles
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے اقوام متحدہ کے صنعتی ترقی کے ادارے نونیڈو کے وفد کی ملاقات*
7 دن ago
کے ڈی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات اور پنشن کی ادائیگی حکومت سندھ کی ترجیحات میں شامل ہے،وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ
1 ہفتہ ago
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیرِ صدارت ادارہ ترقیات کراچی کی1200ویں گورننگ باڈی کا اجلاس
1 ہفتہ ago



